پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

منافق نہیں صاف کہتا ہوں،نواز شریف اور شہباز شریف کے ماتحت کام کرنے پر اعتراض نہیں مگر مریم نواز کے ماتحت کام نہیں کر سکتا، چوہدری نثار کا دھماکہ، ڈان لیکس رپورٹ پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

datetime 10  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اورشہباز شریف کے ماتحت کام کرنے کی حامی بھری، منافقت نہیں کر سکتامریم نواز کے ماتحت کام کرنے سے انکار کیا، ان کے ماتحت کام نہیں کر سکتا، نواز شریف کو کئی بار کہا کہ اداروں سے تصادم ٹھیک نہیں، شہباز شریف اور شاہد خاقان بھی

اداروں سے تصادم کے حق میں نہیں، نواز شریف کو کچھ مشورے دئیے جن پر توجہ نہیں دی گئی ،مشورے کابینہ کی میٹنگ میں دئیے ،دلبرداشتہ ہو کر خود کو سائیڈ پر رکھنے کا فیصلہ کیا، کبھی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کی، نواز شریف اور مریم نواز پر کبھی تنقید نہیں کی،وزیراعظم کسے بننا ہے فیصلہ الیکشن کے بعد ہو گا،پارٹی کو کتنا نقصان پہنچا ہے اس کا پتہ چند ماہ میں لگ جائے گا۔ الزام صرف الزام ہوتا ہے اسے سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، ڈان لیکس صرف ن لیگ کا ایشو نہیں یہ ایک سنجیدہ ایشو جس سے کئی ایشو جڑے ہوئے ہیں، اس سے متعلق کئی غلط فہمیاں ہیں، پرویز رشید کو ڈان لیکس میں نہیں نکلوایا، رائو تحسین کو بھی نہیں نکلوایا، طارق فاطمی کا ڈان لیکس میں کہیں ذکر نہیں انہیں کس نے نکالا، جب بیانات آئیں گے تو ڈان لیکس کے حوالے سے وضاحت ضروری ہو گئی ، پارٹی کے اندر اس حوالے سے بیانات پر تحقیقات ہونی چاہئیں ،جسے مناسب سمجھا گیا تو پھر پبلک کیا جائے، نواز شریف کو خط لکھا کہ پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر حل ہونا چاہئیں، کسی کو شکایت ہے تو وہ معاملہ پارٹی میں لے کر آئے، ڈان لیکس پر اگر ن لیگ کی سی ای سی کا اجلاس نہ بلایا گیا تو معاملہ پبلک کر دوں گا، یہ وقت مجھ پر بہت مشکل ہے، جس نے الیکشن نہ لڑا ہو وہ ٹیکنوکریٹس یا خوشامدی ہو جاتا ہے، پارٹی کے اندر اور باہر خود کو متحرک رکھوں گا،

ذوالفقار علی بھٹو نے قوم کو آواز دی جو کہ ایک حقیقت ہے، آزاد میڈیا نے بھی اپنا کردار ادا کیا، میڈیا کا کام انفارمیشن دینا ہے جج بننا نہیں، میڈیا میں سیاسی مداخلت سے اس کا کردار خراب ہو جائے گا، ہم اگر آئین اور ووٹ کا تقدس چاہتے ہیں تو اس کو سب سے پہلے اپنی پارٹی میں لاگو کرنا ہو گا، سب سے پہلے اپنا آپ ٹھیک کرنا ہو گا پھر اس کے بعد کسی کی جانب انگلی اٹھائی جائے۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت میں ٹوٹ پھوٹ اور انتشار کا حامی نہیں امید ہے ایم کیو ایم اپنے معاملات خود حل کر لے گی۔جب حکومت اور ن لیگ کیلئے مشکلات کھڑی ہوئیں تو اس وقت کہا تھا کہ کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سازشی نہیں ہوں ا س حوالے سے افواہیں جھوٹی ثابت ہو گئیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…