قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکرٹری جنرل چوہدری منظور احمد نے کہا کہ معصوم زینب کے قتل کا معمہ ضلع قصور کے شہریوں کی سخت جدوجہد کی وجہ سے حل ہو سکا ورنہ پنجاب حکومت تو سوئی ہوئی تھی اور نہتے احتجاج کرنے والے شہریوں پر گولیاں برسا رہی تھی،قصور اب جاگ اٹھا ہے اب کسی درندے کو موقع نہیں ملے گا کے کسی معصوم کے ساتھ کھیل سکے۔
وہ زینب کے چہلم کے موقع پر متاثرہ خاندان کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے ۔ زینب کے چہلم کے موقع پر قصور کے شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری منظور احمد نے کہا کہ قصور کے تاجر، وکلا، سیاسی کارکن، سماجی رہنما، اور نوجوان تعریف کے لائق ہیں جنہوں نے زینب کے قتل کے بعد حکومت کو جھنجوڑ کر رکھ دیا آج بھی سارا قصور شہر زینب کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہے۔