پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف کو نکال دیا ٗ اب شہباز شریف کی باری ہے ،شہباز شریف کے دور میں پولیس نے کتنی بڑی تعداد میں قتل کیے؟عمران خان نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لودھراں(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو نکال دیا ٗ اب شہباز شریف کی باری ہے ٗ شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 870 قتل کیے ٗ چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار ماورائے عدالت قتل پر کمیشن بنائیں ٗجہانگیر ترین کی نا اہلی کا فیصلہ تسلیم کیا ٗ سپریم کورٹ سمیت ادارو ں کا احترام کرتے ہیں ٗ ملک پر مافیا کی حکمرانی ہے جو اربوں روپے کے قرضے لے کر قوم کو مفلوج کررہی ہے ٗ

مافیا کے خلاف جدوجہد سیاست نہیں ،جہاد ہے ۔جمعہ کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے جہانگیر ترین کی نااہلی کا فیصلہ تسلیم کیا لیکن جہانگیر نے کبھی ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ یا کرپشن نہیں کی، جہانگیر ترین سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے رکن پارلیمنٹ تھے ٗیہ شریفوں یا زرداریوں کی طرح نہیں جو کسانوں کو گنے کی پوری قیمت نہ دے۔ تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ سپریم کورٹ سمیت اداروں کا احترام کرتے ہیں ٗ ہم نے فیصلوں کو تسلیم کیا، نوازشریف کی طرح یہ نہیں کہا کہ ہمیں کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے جب پوچھا گیا کہ پیسا کہاں سے آیا تو قطری خط لے آئے۔ عمران خان نے کہاکہ مافیا اداروں کو تباہ کرتا ہے اور اپوزیشن سمیت تمام لوگوں کو خریدتا ہے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ کہ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اکیلے چوری نہیں کرتے ٗان کے وزیر ساتھ چوری کرتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کی کہ ملتان میٹرو پروجیکٹ میں کرپشن کی گئی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نیب کہہ رہا ہے کہ پنجاب حکومت جواب نہیں دے رہی جبکہ نواز شریف کے بیٹے اب پاکستانی اداروں کو جواب نہیں دے رہے، حسن اور حسین نواز کہتے ہیں کہ وہ پاکستانی شہری نہیں ہیں۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف 300 ارب ملک سے باہر لے گئے جس کا حساب دینے کے بجائے الٹا کہتے ہیں کہ نیب نے ہمارے سوالوں کا جواب نہیں دیا،

سپریم کورٹ نے نواز شریف کو مافیا کا گارڈ فادر قرار دیا۔عمران خان نے کہا کہ پنجاب پولیس تباہ ہوگئی ٗ پنجاب پولیس کے گرفتار انسپکٹر عابد باکسر نے بتایا کہ وہ شہباز شریف کے کہنے پر لوگوں کا قتل کرتا تھا ٗ عابد باکسر نے بیان دیا کہ اس نے شہباز شریف کے کہنے پر دو لوگوں کو قتل کیا اسی طرح پنجاب پولیس نے ایک سال میں 137 ماورائے عدالت قتل کیے جبکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن علیحدہ ہے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ شہباز شریف کے دور میں پولیس نے 870 قتل کیے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار ماورائے عدالت قتل پر کمیشن بنائیں۔عمران خان نے کہاکہ شہباز شریف کا وقت قریب اگیا ہے، نوازشریف کو نکال دیا اب شہباز شریف کی باری ہے۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ پاکستان غیر ملک نہیں اور نہ یہاں وسائل کی کمی ہے، پاکستانی قوم باصلاحیت اور ہنرمند ہے لیکن ملک پر مافیا کی حکمرانی ہے جو اربوں روپے کے قرضے لے کر قوم کو مفلوج کررہی ہے۔عمران خان نے کہاکہ خیبرپختونخوا کی پولیس مثالی پولیس ہے ٗ اسماء قتل کیس میں خون کے قطرے سے ملزم کو پکڑا گیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریکارڈ قرضے لیے ٗیہ قوم کو مقروض کرکے خود امیر ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مافیا ملک پر قبضہ کرکے بیٹھا ہواہے، اس کے خلاف جدوجہد سیاست نہیں ،جہاد ہے۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ نواز شریف کے بچوں کی بیرون ملک جائیدادیں ہیں۔عمران خان نے الزام عائد کیا کہ حسن نواز 600 کروڑ روپے کے گھر میں رہتے ہیں ٗ نواز شریف کے وزرا بھی چوری میں ملوث ہیں۔ خواجہ آصف کے پاس دبئی کا اقامہ ہے، وہ وزیر خارجہ ہونے کے باجود دبئی سے تنخواہ لیتے ہیں ٗخواجہ آصف دبئی سے ماہانہ 16 لاکھ روپے تنخواہ لیتے ہیں۔عمران خان نے لودھراں کے عوام سے علی ترین کی حمایت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ علی ترین کی جیت تبدیلی کی علامت ہوگی اور شریف خاندان کے پنجاب سے کوچ کرنے کا اعلان بھی ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…