اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ وہ لودھراں کے جلسے میں نہیں جائیں گے لیکن عمران خان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کو پس پشت ڈالتے ہوئے لودھراں جلسے میں پہنچ گئے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ کسی بھی ایم این اے کو ضمنی الیکشن کی مہم چلانے کی اجازت نہیں ہے، الیکشن
کمیشن آف پاکستان نے اپنے خط میں عمران خان کو لکھا کہ وہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کریں لیکن الیکشن کمیشن کے انتباہ کے باوجود عمران خان لودھراں جلسہ میں پہنچ گئے، واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی کے بعد لودھراں میں 12 فروری کو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں اور جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین تحریک انصاف کی جانب سے امیدوار ہیں۔