اسلام آباد(مانیٹڑنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے سینٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار واپس لے لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار سے سینٹ کی ٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار واپس لے لیا اور کہا ہے کہ آئین کے مطابق ٹکٹ دینے کا اختیار رابطہ کمیٹی کو ہے۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کو بھی خط لکھ دیا ہے۔خط میں لکھا گیا ہے کہ ٹکٹیں دینے کا اختیار رابطہ کمیٹی کے پاس ہے فاروق ستار کے پاس
نہیں ہے۔زرائع کے مطابق خط میں یہ بھی لکھا گیا کہ اگر کسی کو پارٹی میں ٹکٹ دینے کا اختیارر تھا تو وہ واپس لے لیا جاتا ہے ۔جب کہ خالد مقبول صدیقی کو امیدواروں کے لئے خط لکھنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔خط کے مطابق خالد مقبول صدیقی الیکشن کمیشن کو امیدواروں سے متعلق خط لکھنے کے مجاز ہیں۔جب کہ دوسری طرف فاروق ستار نے پارٹی قیادت چھوڑنے کی بھی پیشکش کر دی ۔ادھرالیکشن کمیشن کا کہنا ہے پارٹی ٹکٹ پارٹی سربراہ ہی جاری کر سکتا ہے۔