پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

عابد باکسر کے حوالے سے شہبازشریف پرالزامات ،ترجمان پنجاب حکومت نے عمران خان کو کھری کھری سنا دیں

datetime 9  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (اے این این) ترجمان حکومت پنجاب ملک محمد احمد خاں نے عابد باکسر کے حوالے سے منسوب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے حالیہ بیان اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف پر بے سروپا الزامات کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ کا میڈیا پر آکر وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف پر ایسے بے ہودہ الزامات لگانا بدقسمتی اورسیاسی عاقبت نا اندیشی ہے۔ عمران خان دروغ گوئی کے بے تاج بادشاہ ہیں

جوبات کرنے سے قبل سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے عاری ہیں جس کا خمیازہ وہ ہمیشہ ذلت آمیز شکست کی صورت میں دیکھتے چلے آئے ہیں اور پہلے بھی انہیں کئی الزامات پر جگ ہنسائی کا مزہ دیکھنا پڑا۔ملک احمد خاں نے کہا کہ عمران خان کے خلاف وزیراعلیٰ شہبازشریف کی طرف سے ہتک عزت کا ایک دعویٰ پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں’ الزام خان‘ پیش ہونے سے مسلسل گریز کررہے ہیں۔’یو ٹرن خان‘ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ کو نشانہ بنا کر اسی طرح کے جھوٹے دعوے کرتے رہے ہیں اور اب اپنی دفن ہوتی ہوئی سیاسی دکان چمکانے کیلئے انہوں نے ایک نیا شوشہ چھوڑا ہے۔ترجمان نے کہا کہ سابق انسپکٹر اوراشتہاری ملزم عابد باکسر کی گرفتاری قانون کی عملداری کی بہترین مثال ہے لیکن اس ایشو پر بھی عمران خان سیاست چمکانے سے باز نہیں آئے۔ عمران خان کو اس قسم کی دروغ گوئی پر شرم آنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے من گھڑت الزامات پر وزیراعلیٰ شہباز شریف عدالت جانے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…