ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

شادی کے بعد تو آپ کہتی تھیں کہ قائد اعظم کے بعد صرف عمران خان ہی ملک سنبھال سکتے ہیں تواب کیا ہوا،اینکر کے سوال پر ریحام نے کیا جواب دیا،جانئے

datetime 8  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی نجی ٹی وی چینل کے اینکر نے لائیوپروگرام کے دوران کلاس لے لی ۔ہوا کچھ یوں کہ اینکر نے ریحام خان سے پوچھا کہ آپ تو کہتی تھیں کہ  قائد اعظم کے بعد عمرا ن خان ہی اس قوم کو سنبھال سکتے ہیں اور پاکستان کی تقدیر کو بدل سکتے ہیں۔آپ تو عمران خان کو قائد اعظم کے بعد سب سے بڑا لیڈر مانتی تھیں تو اب کیا ہوا؟ جس پر ریحام خان نے کہا کہ میری

غلطی صرف یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت میں جتنی بھی خواتین کی شادیاں ہوتی ہیں ان کی حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنے شوہر کا جو بھی کاروبار ہے یا ذمہ داریاں ہیں اس کو سنبھال لیں۔برائیاں سب میں ہوتی ہیں لیکن شوہروں کی برائیوں پر تمام خواتین پردے بھی ڈالتی ہیں۔ ہم نے مار بھی کھائی ہو تو یہی کہتی ہیں کہ ہم سیڑھیوں سے گرے ہیں۔ میں نے بھی ٹھیک اسی طرح بہت کوشش کی کہ میرا امیج اچھا رہے اور میں بتا سکوں کہ آخر مقصد کیا ہے، میں چاہتی تھی کہ لوگ جو محبت ، عزت اور اعتماد عمران خان پر کرتے تھے وہ کہیں کھو نہ جائے لیکن میں اپنی کوششوں میں ناکامیاب رہی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی ریحام خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر جواب نہ دینے کی ہدایت کردی ترجمان تحریک انصاف فواہد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک پالیسی بنائی ہے جس میں عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریحام خان کے الزامات کا جواب نہ دیں انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ریحام خان کو اپنی عزت کی پرواہ نہیں ایسے ریحام خان کے بیانات پر بات کرتے ہوئے بُرا لگتا ہے جبکہ ریحام خان کی شوکت خانم ڈونرز اور دیگر سے ملاقاتیں بھی سامنے آرہی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…