اتوار‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میں اب بھی کس کمپنی سے تنخواہ لیتا ہوں ،پاکستان کے وزیرخارجہ خواجہ آصف نے حیرت انگیزاعتراف کرلیا،پیپلزپارٹی حکومت بے نظیر کے قاتلوں تک پہنچ سکتی تھی لیکن زرداری نے کیا، کیا؟سنگین الزام عائد

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میں نے اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑدیا ہے،پارلیمنٹ کی توہین پر استحقاق کمیٹی کام کر رہی ہے،پیش نہ ہونے پر استحقاق کمیٹی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے، 1999میں کنگز پارٹی کیلئے مجھ سے رابطے ہوئے تھے، آصف زرداری پنجاب حکومت ختم کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لیں،پیپلزپارٹی حکومت بے نظیر کے قاتلوں تک پہنچ سکتی تھی،

آصف زرداری نے مخدوم امین فہیم کو قبول نہ کرنے کا سکرپٹ دیا،زرداری نے مشرف کے اقدامات کی توثیق کرنے کی درخواست کی ۔وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بلوچستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت گرانے میں آصف زرداری صاحب کا ہاتھ ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ وہ پنجاب میں بھی ہماری حکومت گرا سکتے ہیں تو یہاں بھی ہماری حکومت ختم کرنے کی کوشش کر کے دیکھ لیں،آصف زرداری لاعلم ہیں اس لئے ایسے لوگوں میں اعتماد آجاتا ہے اور وہ کہہ دیتے ہیں کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔وزیر خارجہ نے کہا کہ 1999میں کنگز پارٹی کیلئے مجھ سے رابطے ہوئے تھے، پارلیمنٹ کی توہین پر استحقاق کمیٹی کام کر رہی ہے ،پیش نہ ہونے پر استحقاق کمیٹی گرفتاری کا حکم دے سکتی ہے،پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں نے استعفے دیکر واپس لے لئے اور پارلیمنٹ کی توہین کے مرتکب بھی ٹھہرے ، اگر پارلیمنٹ ان کا احتساب نہ کر سکی تو آئندہ انتخابات میں عوام بھرپور احتساب کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ 2008میں پیپلزپارٹی آصف زرداری کیساتھ نہیں تھی اس کے بعدیہ پارٹی ان کے ہاتھ آئی تو انہوں نے مخدوم امین فہیم کو قبول نہ کرنے کا سکرپٹ دیا،زرداری نے مشرف کے اقدامات کی توثیق کرنے کی درخواسست کی ۔پیپلزپارٹی حکومت بے نظیر کے قاتلوں تک پہنچ سکتی تھی۔خواجہ آصف نے کہا کہ میں اب بھی نجی کمپنی سے تنخواہ لیتا ہوں اور اپنے اقامے کا معاملہ عدالت پر چھوڑدیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی جو بھی بات کریں مستند بات ہوتی ہے ۔ حسین حقانی نے ملکی سرمایہ کا غلط استعمال کیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنگ کے ذریعے افغان مسئلے کا حل ممکن نہیں۔امریکہ والے باتیں کر رہے ہیں مگر ہم نے پچھلے تین سال میں اپنی سرزمین سے دہشتگردوں کا صفایا کر کے دکھایا ہے ۔ ٹرمپ کے زبانی خرچ سے طالبان ختم نہیں ہوں گے۔ امریکہ جو کام ایک لاکھ فوج سے نہ کر سکا وہ 16 ہزار سے کیسے کرے گا ۔ امریکہ کو افغانستان میں کامیاب ہوتا نہیں دیکھ رہے اس لئے مذاکرات کا حل تجویز کر رہے ہیں ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ کابل اور اسلام آباد میں روابط بحال رہیں گے تو مسائل کا حل ممکن ہو گا ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک پارٹی کہے گی وزارت خارجہ کی ذمہ داریاں سرانجام دیتا رہونگا اور جب پارٹی چاہیگی تو واپس کر دونگا ۔ میں 28 سال سے سیاست میں ہوں ہمیشہ وفاداری نبھائی ہے ۔ پارٹیاں بدلنا میرا شیوہ نہیں رہا ۔

موضوعات:



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)


عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…