ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آ رمی چیف کی زیر صدارت کورز کمانڈرز کانفرنس کا اعلامیہ ،امریکہ اور بھارت کو اہم ترین پیغام دے دیاگیا،انتباہ جاری

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں ہونے والی کورز کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے جنگ بندی خلاف ورزیوں سمیت بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔ خطے کے امن و استحکام کے لیئے فریقین سے تعاون میں قومی مفاد ہر صورت مقدم رکھا جائے گا۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کی 208ویں کورز کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔

جس میں تمام کور کمانڈرز اور پرنسپل سٹاف افسران نے شرکت کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں ہونے والے اس اہم اجلاس میں علاقائی سیکیورٹی ماحول خاص کر خطے سے متعلق امریکی پالیسیوں کے تناظر میں صورتحال پر غور کیا گیا۔آپریشن رد الفساد کی پیش رفت اور بھارت کی جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انسداد دہشت گردی کی طویل کوششوں سے حاصل کامیابیوں کو مستحکم بناتے ہوئے پاکستان اور خطے کا دیرپا امن یقینی بنایا جائے گا، کورز کمانڈرز کانفرنس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی بھارتی خلاف ورزیاں خطے کے امن کے لیئے خطرہ ہیں، بھارتی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سمیت کسی بھی بھارتی مس ایڈونچر کا موثر جواب دیا جائے گا۔ کورز کمانڈرز کانفرنس میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ خطے کے امن و استحکام کے لیئے تمام فریقین سے تعاون میں قومی مفاد کو ہر صورت مقدم رکھا جائے گا ، ذرائع کے مطابق ارمی چیف نے شرکاء4 کو اپنے دورہ سعودی عرب پر بھی اعتماد میں لیا جبکہ کراچی ، فاٹا اور بلوچستان کی صورت حال بھی زیر غور آئی اور سوات خود کش حملے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا ۔  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدارت میں ہونے والی کورز کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے جنگ بندی خلاف ورزیوں سمیت بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر کا بھرپور اور موثر جواب دیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…