بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

سعودی عرب اور اسرائیل سے متعلق افواہیں بالاخر سچ ثابت ہوگئیں، بھارت کو خوش کرنے کیلئے سعودی حکومت نے 70سال بعدایسا کام کردیا کہ کسی نے سوچابھی نہ ہوگا،مسلمان ششدر

datetime 7  فروری‬‮  2018 |

ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب نے 70 سال بعد اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی پابندی ختم کردی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکومت نے 70 سال بعد اسرائیل جانے کے لیے اپنی فضائی حدود کی پابندی ختم کردی جب کہ سعودی حکومت

نے پہلی بار بھارتی ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ کو اسرائیل کی پرواز کے لیے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔رپورٹس کے مطابق اسرائیل جانے کے لیے ’ایئر انڈیا‘ کو یمن کے جنوب سے جانا پڑتا ہے جو بہت لمبا راستہ ہے تاہم سعودی حکومت کے اس فیصلے کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دلی ایئرپورٹ سے اسرائیل کے ایئرپورٹ تل ابیب تک فضائی سفر میں دو سے ڈھائی گھنٹے کم ہوجائیں گے جس سے نہ صرف ایئرلائن کو فائدہ ہوگا بلکہ مسافروں کیلیے ٹکٹ کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔دوسری جانب اسرائیلی ایئرلائن (ای ایل اے ایل) نے بھی مطالبہ کیا کہ انہیں بھی سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی جائے۔ ایئرلائن کے حکام کا کہنا تھا کہ ہم اسرائیلی وزیراعظم سمیت تمام اعلیٰ حکام سے بات کرچکے ہیں جب کہ ایئرلائنز کے درمیان کسی قسم کا امتیازی سلوک نہیں رکھنا چاہیے اگر ایئر انڈیا کو اجازت مل سکتی ہے تو ہمیں بھی ملنی چاہیے کیوں کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ اسرائیلی باشندے کسی غیر ملکی پرواز سے سعودی فضائی حدود میں سفر کریں یا اپنی ملکی پرواز سے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…