لاہور (نیوز ڈیسک) قصورکی مقتولہ زینب کے والد نے ملزم عمران سے متعلق تحقیقات کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت سے رجوع کر لیا۔7سالہ زینب کے والدامین انصاری نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے توسط سے انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں درخواست دائر کی
جس میں جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور تھانہ اے ڈویژن قصور کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ ملزم عمران سے کی جانے والی تفتیش کا تمام ریکارڈ ان کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے جبکہ ملزم کی سی سی ٹی وی فوٹیج، ڈی این اے ٹیسٹ اور فورنزک ٹیسٹ رپورٹ بھی مہیا کی جائے۔