پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

مردان میں قتل کی جانیوالی چار سالہ اسما کے گھر پر حملہ ، حملہ آور گرفتار، حملہ کرنے والا کون تھا اور کیوں حملہ کیا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کی گئی اسما کے قاتل کے قریبی دوست نے مقتولہ کے گھر پر حملہ کر دیاجسے اہل علاقہ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مردان کی ننھی اسماء کو

زیادتی کی کوشش کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم محمد نبی کے دوست نے مقتولہ کے گھر پر حملہ کردیا۔ گرفتار ملزم محمد نبی کے دوست نے چھری لیکر مقتول اسماء کے گھر کے دروازے کو لاتیں مارنا شروع کردیں،حملہ آور دروازہ توڑ کر گھر کے اندر داخل ہوا اور وہاں موجود خواتین کو ہراساں کیا ،خواتین کے شور مچانے پر اہل علاقہ نے اسے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔حملہ آور کو پکڑنے کی کوشش میں ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ اس دوران حملہ کرنے والے شخص کو بھی زخم آئے۔حملہ آور گھر والوں کو قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہہ رہا تھا میرے دوست کو گرفتار کیوں کروایا۔اسماء کے گھر پر حملہ کرنیوالے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی ہے ۔ذرائع کے مطابق حملہ آور نا صرف ملزم کا دوست بلکہ قتل ہونیوالی بچی اسماء کا رشتہ دار بھی ہے۔حملے کے وقت اسماء کے والد اور دیگر اہل خانہ پشاور گئے ہوئے تھے جبکہ خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے اسماء کے گھر والوں کو کوئی سیکیورٹی فراہم نہیں کی گئی تھی۔  مردان میں زیادتی کی کوشش کے دوران قتل کی گئی اسما کے قاتل کے قریبی دوست نے مقتولہ کے گھر پر حملہ کر دیاجسے اہل علاقہ نے گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…