اسلام آباد(آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کی ریحام خان کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات پر جواب نہ دینے کی ہدایت کردی ترجمان تحریک انصاف فواہد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک پالیسی بنائی ہے جس میں عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ریحام خان کے الزامات کا جواب نہ دیں انہوں نے کہا کہ ویسے بھی ریحام خان کو اپنی عزت کی پرواہ نہیں ایسے ریحام خان کے بیانات پر بات کرتے ہوئے بُرا لگتا ہے جبکہ ریحام خان کی شوکت
خانم ڈونرز اور دیگر سے ملاقاتیں بھی سامنے آرہی ہے’’میری عمران خان کے ساتھ ’’لو میرج‘‘ نہیں تھی بلکہ میں نے کس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے عمران سے شادی کی تھی؟ریحام خان کے انکشافات کا سلسلہ جاری، بہت کچھ کہہ ڈالا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ میری لو میرج نہیں تھی بلکہ میں نے عمران خان کے ساتھ ایک نظریئے کے تحت شادی کی تھی انہوں نے دعویٰ کیا کہ شادی سے پہلے مجھے یوں محسوس ہوتاتھا کہ میرے اور عمران خان کی سوچ ایک جیسی ہے ،عمران خان سے اپنے نکاح سے متعلق انہوں نے کہا کہ نکاح کا ایک تقدس ہوتاہے مگر مجھے تو وہ تقدس دکھائی ہی نہیں دیا‘‘انہوں نے عائشہ گلالئی کو مشورہ دیا کہ اگر ان کے پاس عمران خان کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو وہ دکھادیں۔دریں اثنا تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کلچر کا سب سے بڑا مسئلہ منافقت ہے ، مغرب میں ایسا کچھ نہیں، وہاں اگر کچھ کیا جاتا ہے تو کھلم کھلا کیا جاتا ہے ۔ یہاں چادر پہن کر دروازہ بند کر کے وہ کام کیا جاتا ہے جو گورے شاید کبھی نہیں کریں۔ ہاتھ میں تسبیح ہو، دروازہ بند کرکے منشیات استعمال کررہے ہوں،خواتین کمروں میں بند کی ہوں،
شادی شدہ لوگوں کے گھرانے تباہ کررہے ہوں۔مغرب میں اگرکسی کوپتاہو کہ یہ شادی شدہ ہے توکوئی اس کی طرف نظراٹھا کربھی نہیں دیکھتا۔ وہاں اگرپاکستانی کلچرجیسا کچھ ہوتوملامت کی جاتی ہے لیکن یہاں بڑی دلیری سے کہا جاتا ہے کہ میری چار بیویاں ہیں۔ پاکستانی کلچر کبھی میرے لئے جاذب نہیں رہا، اس کے مشاہدے سے پتہ چلا کہ یہاں نماز کی صفوں میں بھی کھڑے ہو کر دیکھا جاتا ہے کہ کس نے ہاتھ کہاں باندھے ہیں۔واضح رہے کہ دو روز
قبل ریحام خان نے بھارتی ٹی وی این ڈی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ عمران خان نے ان سے شادی کو چھپایا، جبکہ سپریم کورٹ نے انہیں صادق اور امین قرار دیا ہے۔ ریحام خان نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر تعجب کا بھی اظہار کیا جبکہ نجی ٹی وی جیو نیوز کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ کچھ سابق کرکٹرز نے انہیں عمران خان کے معاملات سے الگ رہنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔ریحام خان کے میڈیا پر حالیہ انٹرویوز نے تحریک انصاف اور اس کے چیئرمین عمران خان کو شدید پریشانی میں مبتلا کر رکھا ہے کیونکہ الیکشن کے قریب ریحام خان کے یہ انٹرویو ان کی ساکھ کو بھی متاثر کر رہے ہیں۔