اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیریوں کے ساتھ کوئی میرا رشتہ نہیں توڑ سکتا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، میرے بہت سے پروگرام تھے جن پر پانی پھر گیا، میں آزادکشمیر میں نا اہل تو نہیں ہوامیری ڈیوٹی آزادکشمیر میں لگا دی جائے، سابق وزیراعظم نواز شریف کا یوم یکجہتی کشمیر جلسہ سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جلسہ سے خطاب کیلئے مظفر آباد میں موجود ہیں جہاں انہوں نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے
کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ میرا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا، مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، میرے بہت سے پروگرام تھے جن پر پانی پھر گیا۔ میں ایسا پروگرام شروع کرنا چاہتا تھا کہ جس سے 6ماہ کے اندر بڑے سے بڑے کیسز کا فیصلہ ہوتا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ کیا بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل ہو گیا ہوں۔میں پاکستان میں نا اہل ہوا ہوں آزادکشمیر میں نہیں، میری ڈیوٹی آزادکشمیر میں لگا دی جائے۔