اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

مطلوب ترین غیر ملکی کو کس نے نکالا؟ن لیگ میں ایک اور تنازعہ کھڑا ہوگیا، چوہدری نثار کھل کر بول پڑے، سابق وزیراعظم نوازشریف کو تمام واقعے کا ذمہ دار قراردیدیا

datetime 31  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی رہنما چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چوہدری نثار علی جرمن سی ای او کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف تھے ٗ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ای سی ایل سے نام نکالا گیا تھا ۔بدھ کو ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے جرمن نژاد سابق سی ای او برنڈ ہلڈن برینڈ کو بیرون ملک جانے کی

اجازت دینے سے متعلق آنے والی خبریں مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ترجمان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جرمن باشندے کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف تھے اور ان کا موقف تھا کہ قومی ایئرلائن کے غیر ملکی سی ای او کا کرپشن الزامات پراحتساب ضروری ہے،وزیراعظم آفس کی مداخلت پر ان کا نام ای سی ایل سے نکالا گیا ۔ ترجمان کے مطابق اس وقت جرمن سفارتخانے نے وزارت خارجہ سے رابطہ کر کے یقین دہانی کرائی تھی کہ پی آئی اے کا سی ای او برنڈ ہلڈن برینڈ ایک ماہ بعد واپس آ جائینگے اور وزارت خارجہ کی سفارشات کی روشنی میں وزیراعظم کے سیکرٹری نے چوہدری نثار سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کی ہدایات چوہدری نثار علی خان تک پہنچائیں جن میں کہا گیا تھا کہ برنڈ ہلڈن برینڈ کو ایک ماہ کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ چوہدری نثار علی جرمن سی ای او کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف تھے ٗ وزیراعظم آفس کی ہدایت پر ای سی ایل سے نام نکالا گیا تھا ۔بدھ کو ترجمان کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے جرمن نژاد سابق سی ای او برنڈ ہلڈن برینڈ کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے سے متعلق آنے والی خبریں مضحکہ خیز اور بے بنیاد ہیں ان میں کوئی حقیقت نہیں ترجمان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان جرمن باشندے کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے مخالف تھے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…