بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

زینب اور دیگر متاثرہ بچیوں کے والدین کی ملزم عمران علی سے ملاقات کرا دی گئی، اس موقع پر ان دکھی والدین نے ملزم کے ساتھ کیا کیا؟

datetime 29  جنوری‬‮  2018 |

قصور(مانیٹرنگ ڈیسک) سات سالہ زینب جسے ملزم عمران علی نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا کے والدین کا شروع دن سے مطالبہ تھا کہ ان کی ملزم عمران سے ملاقات کروائی جائے، اب ان کی ملاقات ملزم عمران سے کرا دی گئی، نہ صرف زینب کے والدین کی ملاقات کروائی گئی

بلکہ دیگر بچیوں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملزم عمران قصور میں بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیتا تھا جسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا اور اس درندہ صفت ملزم عمران کا پولیس نے عدالت سے ریمانڈ لے رکھا ہے اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے، ملزم عمران سے یہ تمام تحقیقات مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کر رہی ہے، سات سالہ زینب اور دیگر قتل کی جانے والی 8 بچیوں کے والدین کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے ملاقات کروائی گئی، اس موقع پر ان لوگوں نے ملزم عمران علی سے سوالات کیے اور اسے برا بھلا بھی کہا اور اسے اس کے فعل پر بد دعائیں بھی دیں، یہ تمام دکھی والدین غم سے نڈھال تھے، زینب کے والدین کی طرف سے بار بار حکومت سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ان کی ملاقات ملزم عمران علی سے کروائی جائے جسے آخر کار پورا کر دیا گیا ہے، اس ملاقات میں متاثرہ بچیوں کے والدین نے اس درندے صفت انسان کو خوب برا بھلا کہا۔  نہ صرف زینب کے والدین کی ملاقات کروائی گئی بلکہ دیگر بچیوں کے والدین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملزم عمران قصور میں بچیوں کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیتا تھا جسے چند روز قبل گرفتار کیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…