منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

فکر نہ کریں آپ آئندہ وزیراعلیٰ ہوں گے، دوران سماعت ڈاکٹر شاہد مسعود کا نجی ٹی وی کے مالک پر طنز، صحافی شاہد مسعود کو کس بات کیلئے مناتے رہے جس پر انہوں نے صاف انکار کر دیا؟ حیرت انگیز صورتحال

datetime 28  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کیس کے متعلق انکشاف کیا تھا کہ اس کا ملزم ایک مافیا کے لیے کام کرتا ہے اور اس کے 37 سے زائد اکاؤنٹس ہیں جس میں ڈالرز، پاؤنڈز اور یوروز کی ٹرانزیکشن ہوتی ہے اور اس کی پشت پناہی اہم سیاسی اور غیر سیاسی شخصیات کر رہی ہیں، جس پر عدالت نے اتوار کو انہیں طلب کیا تھا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں زینب قتل کیس کی سماعت کے دوران سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود بھری عدالت میں میاں عامر محمود سے الجھ پڑے

جس پر دنیا نیوز کے مالک میاں عامر محمود نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو صاف صاف سنا دیں۔ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اس کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران بھری عدالت میں پاکستان براڈکاسٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میاں عامر محمودسے الجھ پڑے اور ان کو طنزیہ کہا کہ میاں صاحب آپ فکر نہ کریں آپ آئندہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوں گے جس پر میاں عامر محمود نے انہیں ڈانٹ کر چپ رہنے کو کہا، جب میاں عامر محمود روسٹرم میں اپنا موقف دینے کے بعد واپس اپنی نشست پر جا رہے تھے، جیسے ہی وہ سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے سامنے سے گزرے تو اس موقع پر انہوں نے دوبارہ میاں عامر پر وہی فقرہ کسا جس پر میاں عامر نے انہیں پلٹ کر ڈانٹا اور چپ کروا دیا۔ اس موقع پر سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود عدالت میں موجود تمام صحافیوں سے ناراض نظر آئے، بعض صحافیوں نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو عدالت سے معافی مانگنے کو کہا اس کے علاوہ سینئر صحافیوں نے کمرہ عدالت سے باہر انہیں اپنی غلطی ماننے کو کہا مگر سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے یہ بات ماننے سے انکار کیا اور ان صحافیوں کو بھی کہا کہ میں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے بھی اس سلسلے میں کہا کہ میاں عامرمحمود نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ میں میں شرمندہ ہوں،ہم نے متاثرہ لوگوں کو بتایا کہ ان کی بچیوں کو قتل کرنے سے قبل ان کی وڈیوز بنائی گئیں۔ انہوں نے اس موقع پر عدالت میں کہا کہ ایک شخص بغیر ثبوت ایسی باتیں کر رہا ہے، میاں عامر نے کہا کہ ہم کیوں ایسے لوگوں کو اجازت دیتے ہیں؟ نجی ٹی وی کے مطابق جب میاں عامر اپنا بیان دینے کے بعد نشست کی جانب بڑھے تو اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ آپ کو مبارک ہو آپ آئندہ کے وزیراعلیٰ ہیں، جس پر میاں عامر رکے اور جواب دیا کہ میں لعنت بھیجتا ہوں آپ پر اور آپ کی ایسی باتوں پر۔ جب چیف جسٹس نے یہ گفتگو سنی تو کہا کہ یہاں ایسی باتیں نہ کی جائیں عدالت کے ڈیکورم کا خیال رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…