منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

ناقص دودھ: چیف جسٹس کا دودھ فروخت کرنیوالی چار کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم

datetime 27  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ نے ڈبے کا دودھ فروخت کرنے والی 4 کمپنیوں کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ناقص دودھ کی فروخت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر کراچی اور حیدرآباد میں فروخت کیے جانے والے دودھ کے لیبارٹری ٹیسٹ کا حکم دیا تھا جس کی رپورٹ آج عدالت میں پیش کی گئی۔

چیف جسٹس نے رپورٹ دیکھ کر ریمارکس دیئے کہ ثابت ہوگیا یہ دودھ نہیں ٹی وائٹنر ہے اس لیے واضح لکھیں کہ یہ دودھ نہیں ہے۔اس دوران نجی کمپنیز کے وکلا نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ دودھ کا دوبارہ لیب ٹیسٹ کرایا جائے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ناقص دودھ بیچ رہے ہیں، لاہور میں دوبارہ اس کی سماعت کریں گے وہاں یہ معاملہ دیکھیں گے۔چیف جسٹس پاکستان نے دودھ فروخت کرنے والی چار کمپنیوں کی سیل، مارکیٹ اور فروخت پر فوری بند کرنے کا حکم جاری کیا۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر بھی عدالت میں موجود تھے، چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کیا کہ کراچی میں جو دودھ فراہم کیا جارہا ہے، آپ اس کو چیک کرائیں۔واضح رہے کہ چیف جسٹس نے دودھ کی پیداوار بڑھانے کے لیے بھینسوں کو لگائے جانے والے ٹیکوں پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…