پیر‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2025 

شاہد مسعود ذہنی مریض نکلا،گھر والوں کا بھی ان کیساتھ گزارا مشکل ،دھماکہ خیز انکشافات

datetime 27  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد مسعود ذہنی مریض ،صرف ریٹنگ حاصل کرنے کے لئے چینل کے مالک نے ٹی وی پر بٹھایا۔معروف صحافی نصراللہ ملک نے نجی ٹی وی  کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شاہد مسعود ذہنی مریض ہیں انہیں ایک چینل نے اپنی ریٹنگ حاصل کرنے کیلئے ٹی وی پر بٹھایا،ایک شخص جو ذہنی طور پر بیمار ہے یہاں تک کہ وہ اپنے اہل خانہ تک کے ساتھ گزارا نہیں کر سکتا،

ان کی ذاتی زندگی سے متعلق سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا ایسی کیفیت کے مالک انسان کو 20کروڑ عوام سے متعلق بیٹھ کر ٹی وی پر باتیں کرنی چاہئیے؟کیا اس چینل کا ملک صرف ریٹنگ کے لیے ڈاکٹر شاید مسعود کو اپنے ٹی وی چینل پر بٹھاتا تھا؟واضح  رہے کہ شاہد مسعود نے اپنے ایک پروگرام میں زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم  عمران کے بارے میں کہا تھا کہ اس کے 37سے زائد بینک اکاؤنٹس ہیں جب کہ اس کا تعلق سیاسی شخصیات سے بھی ہے یہ دعوی غلط ثابت ہوا۔ادھر پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہمیں پتہ چل چکا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کے قاتل عمران سے متعلق جھوٹی خبر کس کے کہنے پر دی اور اس کے پاس جو ثبوت ہیں وہ کہاں سے آئے،  نجی ٹی وی آج نیوز کے پروگرا’’جی فار غریدہ‘‘میں خاتون اینکر غریدہ فاروقی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ چل چکا ہے کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے زینب کے قاتل عمران کے بینک اکائونٹس اور بین الاقوامی   مافیا سے تعلق اور وفاقی وزیر کی اس معاملے میں انوالومنٹ کی جھوٹی خبر کس کے کہنے پر دی ہے اور اس کے پاس جو ثبوت ہیں جن کا وہ دعویٰ کر رہا ہے وہ کہاں سے آئے ہیں۔ خاتون اینکر نے جب رانا ثنا اللہ کو کہا کہ وہ اس سورس کا نام لیں جہاں سے ڈاکٹر شاہد مسعود کو یہ خبر فیڈ ہوئی جس پر رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مجھے نام لینے کی ضرورت نہیں کل سپریم کورٹ میں سب پتہ چل جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…