لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) زنیب قتل کیس کے ملزم عمران کیخلاف کاروائی ،ایف آئی اے کی جانب سے متعدد بنکوں کو لیٹر ارسال‘ملزم عمران اور اس کے اہل خانہ کے بینک اکانٹس کی تفصیلات طلب کرلی۔ خط میں عمران کے اہلخانہ میں سے ،ارشد،سلمی بی بی ،سمرین،نورین ،فہد علی ،زیرش اور عمران علی کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔ایک جانب ایف آئی اے کی طرف سے بینکوں کو لیٹرز ارسال کئے گئے ہیں جبکہ دوسری جانب اسٹیٹ بینک کو زینب قتل کیس کے ملزم عمران کا کوئی بینک اکاؤنٹ نہیں ملا۔
گزشتہ روز زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے جے آئی ٹی کو اس معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے اکاؤنٹس کی تحقیقات کیں اور قصور کے تمام بینکوں میں ملزم کے اکاؤنٹس کی چھان بین مکمل کی جس میں ملزم کا قصور کے 12 بینکوں میں کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا۔ذرائع نے بتایا کہ ملزم عمران کے شناختی کارڈ پر کسی بھی بینک میں کوئی اکاؤنٹ نہیں۔دوسری جانب اسٹیٹ بینک کے مطابق قصور واقعے پر پنجاب حکومت کی جے آئی ٹی کی دراخوست ملی جس میں ملزم کے اکاؤنٹس کے بارے میں پوچھا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا کہ بینک جے آئی ٹی کے ساتھ ہرممکن تعاون کرے گا، ملزم عمران کے اکاؤنٹس سے متعلق معلومات پر تحقیقات کی جائے گی جس کیلئے بینکوں سے معلومات جمع کرنے کا عمل شروع کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک نے بھی ملزم عمران کے اکاؤنٹس سے متعلق چھان بین مکمل کرلی ہے اور مرکزی بینک کو بھی ملزم کا کوئی اکاؤنٹ نہیں ملا ۔ زنیب قتل کیس کے ملزم عمران کیخلاف کاروائی ،ایف آئی اے کی جانب سے متعدد بنکوں کو لیٹر ارسال‘ملزم عمران اور اس کے اہل خانہ کے بینک اکانٹس کی تفصیلات طلب کرلی۔ خط میں عمران کے اہلخانہ میں سے ،ارشد،سلمی بی بی ،سمرین،نورین ،فہد علی ،زیرش اور عمران علی کے بنک اکاونٹس کی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔