اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈاکٹر شاہدمسعود کے الزامات کے بعد ایک اور بڑا سکینڈل، قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی جانیوالی معصوم بچی کی ویڈیو اور تصاویر ڈارک ویب پر، تصدیق کر دی گئی

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز معروف سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے سات سالہ زینب کے قاتل عمران علی کے بارے میں انکشاف کیے تھے کہ وہ ایک گروہ کا رکن ہے اور اپنے اکاؤنٹس میں کروڑوں روپے رکھتا ہے، اب ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے ایک اور دعویٰ سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے قصور کے بچوں کے ویڈیو کلپس والی ڈارک ویب کی ویب سائٹ خود دیکھی ہے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہاکہ بچوں کے حوالے سے غیر اخلاقی ویڈیوز والی ویب سائٹ انہوں نے خود دیکھی ہے اور یہ ویب سائٹ ڈارک ویب مافیا کا حصہ ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ویب سائٹ پر قصور میں زیادتی کے بعد قتل کر دی جانے والی ایک بچی کی تصاویر اور ویڈیو بھی دیکھی ہیں، ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ میں نے جو ملزم عمران کے بارے میں بات کی ہے میں اس پر قائم ہوں، انہوں نے کہا کہ کچھ دن میں تمام صورتحال سامنے آ جائے گی۔ دریں اثناء معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی خبر پر اب بھی قائم ہوں، اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے پروگرام کے میزبان سے کہا کہ میں ان لوگوں کی چیخیں سن کر انجوائے کر رہا ہوں، پروگرام کے میزبان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو بار بار کریدنے کی کوشش کی کہ کیا آپ کے پاس کوئی اکاؤنٹ نمبر ہے تو بتا دیں، مگر سینئر صحافی نے کہا کہ اس وقت میرے پاس ملزم عمران کا کوئی اکاؤنٹ نمبر نہیں ہے اور اگر آپ اس بارے میں مجھے کہتے تو شاید ساتھ لے آتا لیکن اس صورت میں بھی میں اکاؤنٹ نمبر نہ بتاتا، سینئر صحافی نے کہا کہ میرے پاس اتنا مواد ہے کہ بتاؤں تو تہلکہ برپا ہو جائے۔ جب بار بار میزبان نے ڈاکٹر شاہد مسعود کو اکاؤنٹ نمبر بتانے کو کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میرے پاس ہوتا بھی تو میں اس وقت نہ دیتا کیونکہ معاملہ اب عدالت میں ہے۔

پروگرام کے میزبان نے جب کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے آپ سے طلب کیا تو آپ کیا وہاں بھی نہیں دیں گے تو سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سپریم کورٹ اکاؤنٹ نمبرطلب کرے گی تو وہاں ضرور دوں گا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہاکہ زینب قتل کیس کے ملزم عمران کے 37 سے زیادہ بینک اکاؤنٹس ہیں، سینئر صحافی نے مزید بتایا کہ ملزم عمران انٹرنیشنل پورنو ویڈیوزگروہ اور ایک مافیا کا رکن ہے۔ اس کے علاوہ زینب کے قاتل عمران کی ایک وفاقی وزیر پشت پناہی بھی کر رہاہے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…