منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

3سال قبل ملزم عمران کی والدہ ہمارے گھر کیا کرتی تھی ؟رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس سے پہلے مجھے کس بات کاپابند کیا؟زینب کے والد ، حاجی امین کے انکشافات

datetime 26  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) درندگی کا شکار ہونے والی معصوم زینب کے والد حاجی امین نے کہا کہ تین سال پہلے ملزم عمران کی والدہ ہمارے گھر ملازمہ تھی۔ پولیس اگر شروع میں تعاون کرتی تو زینب مل سکتی تھی۔ زینب کے ساتھ جو ظلم ہوا اس میں ملزم کے گھر والے بھی شریک ہیں۔

جس کرب میں ہم نے کئی دن گزارے حکمران اڑھائی گھنٹے بھی نہیں گزار سکتے۔ گزشہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی امین انصاری نے کہا کہ ملزم عمران کے اس مکروہ فعل سے اسکی والدہ دوسرے گھر والے بھی آگاہ تھے لیکن پولیس نے شروع میں ہم سے تعاون نہیں کیا جس کی وجہ سے زینب کی جان چلی گئی۔ حاجی امین نے کہا کہ ملزم نے پہلی بار پکڑے جانے پر ہارٹ اٹیک کا درامہ کیا تو پولیس ڈر گئی تھی اور اسے چھوڑ دیا۔ ملزم نے دوبارہ پولیس کو چکما دیا اور اپنا ڈی این اے نہیں ہونے دیا۔ حاجی امین نے کہا کہ میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو کچھ مطالبات پیش کئے تھے ان میں سے ایک مطالبہ ملزم عمران سے ملاقات کا تھا لیکن انہوں نے نہیں مانا اور ہماری ملاقات نہیں کروائی گئی۔ پریس کانفرنس کے دوران بھی میں اپنے مطالبات بتانا چاہتا تھا۔ حاجی امین نے کہا کہ ملزم کی نشاندہی بھی ہم نے کی اور اس کو پکڑوایا بھی ہم نے ہی تھا۔ حاجی امین کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس سے پہلے مجھے پابند کیا کہ آپ صرف ملزم کی سرعام سزا کا مطالبہ کریں گے اس کے علاوہ کچھ نہیں بولیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…