منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مودی یا ٹرمپ کیلئے نہیں، پاکستان بچانے کیلئے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے، بلاول بھٹو

datetime 25  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیووس (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زداری نے کہا ہے کہ ہمیں مودی یا ٹرمپ کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کو بچانے کے لیے دہشت گردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کرنا ہے۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم اجلاس کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اگر نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جائے تو دنیا کو ہم پر تنقید کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جس طرح بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، پاکستان کے خلاف بھارت کا موقف بھرپور انداز میں پیش کرتے ہیں، بالکل اسی طرح پاکستان کو بھی اپنا موقف دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے رواں ماہ کے آغاز میں دیئے گئے پاکستان مخالف بیان کے تناظر میں بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔یاد رہے کہ رواں ماہ یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ امریکا نے گزشتہ 15 برسوں میں اسلام آباد کو احمقوں کی طرح 33 ارب ڈالر امداد کی مد میں دیے لیکن بدلے میں اسے جھوٹ اور دھوکہ ملا۔دوسری جانب امریکا نے پاکستان کی 255 ملین ڈالرز (25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر) یعنی 28 ارب روپے کی فوجی امداد پر پابندی بھی معطل کردی تھی۔تاہم پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اپنے وسائل اور معیشت کی قیمت پر لڑی اور قربانیوں اور شہداء کے خاندانوں کے درد کا بے حسی سے مالی قدر سے موازنہ کرنا ممکن نہیں۔بلاول بھٹو زرداری اِن دنوں سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں موجود ہیں، جہاں گذشتہ روز انہوں نے ’جھوٹی خبریں اور حقیقی سیاست‘ کے عنوان سے ہونے والے سیشن میں شرکت کی تھی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبریں جنگی محاذ کے آلات ہیں اور اِن کے خطرناک نتائج ہو سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…