راولپنڈی(این این آئی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کے اپینڈکس کا آپریشن ہوا ہے ٗ ڈاکٹروں نے انھیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا اپینڈکس کا آپریشن کامیاب رہاتاہم ڈاکٹرز نے انھیں مکمل اصحت یابی کیلئے کچھ دن آرام کا مشورہ دیا۔ شیخ رشید کے قریبی ذرائع نے آپریشن کی تصدیق کر دی ہے۔