اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

زینب کے قاتل عمران علی ولد ارشد کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا

datetime 24  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں زینب کو زیادتی اور پھر قتل کرنے والے سفاک ملزم عمران کا گرفتاری کے بعد پہلا بیان سامنے آگیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم عمران نے کہا ہے کہ بچیوں کا قتل میں اپنی مرضی سے نہیں کرتا تھا یہ کام مجھ پر آئے جن کراتے تھے۔تفتیشی ٹیم کواپنے بیان میں ملزم عمران نے بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کا اعتراف کیا تاہم یہ بھی کہا کہ وہ یہ کام اپنی مرضی سے نہیں کرتا تھا بلکہ جن اس سے کراتے تھے۔

دوران تفتیش  معلوم ہوا ہے کہ عمران تعویز گنڈہ بھی کرتا تھا۔ سفاک عمران بچیوں کو زیر تعمیر گھروں میں لے جا کر پہلے تشدد اور زیادتی کا نشانہ بناتا بعدازاں انہیں قتل کرکے لاش کسی خالی پلاٹ یا کچرا کنڈی میں پھینک دیتا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کا نام عمران علی ولد ارشد ہے جس کا تعلق ترکھان برادری سے ہے اور اس کی عمر 24 سال ہے۔ ملزم عمران 4 جماعتیں پاس ہے جس کا والد نفسیاتی مریض تھا جو گزشتہ ماہ انتقال کرگیا۔ ملزم کا ایک بھائی فرحان ، دوسرا فہد اور تین بہنیں ہیں ایک کے علاوہ تمام غیرشادی شدہ ہیں،واضح رہے کہ ملزم کی گرفتاری گزشتہ روز منظر عام پر لائی گئی تھی ۔دریں اثنا  سیریل کلر عمران کی گرفتاری کے بعد شہر بھر کی مساجد اور گھروں میں شہریوں نے اللہ تعالیٰ کے حضور شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ اس موقع پر لوگوں نے شہر میں امن و سلامتی اور خوف سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ لوگوں نے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم بچے اور بچیوں کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔ دوسری جانب اہل محلہ اور اور اہل علاقہ سمیت قصور کے شہریوں نے اعلان کر دیا ہے کہ اگر معصوم بچیوں کے قاتل عمران عرف مانا کو عدالت سے  سزائے موت ملنے کے بعد پھانسی دی گئی تو کوئی بھی اس کے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرے گا۔ جبکہ قصور شہر کے علمائے کرام اور مذہبی حلقے نے عمران کی ممکنہ نماز جنازہ پڑھانے سے بھی انکار کر دیا ہے ۔قصور شہر کے مذہبی حلقوں کا ایک نامور نام مفتی حامد علی قادری کا بھی ہے ۔ مفتی حامد علی قادری کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت دیگر ذمہ دار عالم دین اس درندہ صفت اور سفاک انسان کی نماز جنازہ نہیں پڑھائیں گے۔

 

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…