جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

مشتعل افراد کی زینب کے قاتل عمران کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش

datetime 24  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) معتبر سرکاری ذرائع کے مطابق لوگوں نے زینب کے قاتل کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی، زینب کے قتل کےملزم کی نشاندہی پر اسکے کچھ اورساتھیوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔ زینب کی لاش ملنے کے چند گھنٹے بعد محمد عمران ولد ارشد قوم ترکھان سکنہ گلی اسکول والی،روڈ کوٹ قصو رکو زینب کے چند رشتے داروں نے پولیس کو فون کرکے پکڑوا یا تھامگر رات گئے اس کو چھوڑ دیا گیا ۔

پولیس والوں کا موقف تھا کہ اسے دورے پڑ رہے تھے۔ تا ہم پولیس نے ملزم عمران کا پہلی گرفتاری کے وقت ڈی این اے ٹیسٹ لے لیا تھا۔ پولیس کے مطابق اس کا رزلٹ گزشتہ روز پولیس کو موصول ہوا اور ملزم کا ڈی این اے ٹیسٹ زینب سے میچ کر گیا ۔سکیورٹی اداروں نے چھاپہ مار کر ملزم کو اس کے گھر سے گرفتار کر لیا مگر پھر پولیس کاایک دوسرا بیان سامنے آیا کہ اسے پاکپتن سے گرفتار کیا گیا ہے اوراس نے ابتدائی تفیش میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے ۔ملزم کی گرفتاری کی اطلاع شہر میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔زینب اور ملزم کے گھر کے پاس لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔بعض مشتعل لوگوں نے ملزم کے گھر کو آگ لگانے کی کوشش کی جس پر ملزم کے گھر پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی اور گھر کو تالہ لگا دیا گیا۔ملزم کے اہل خانہ کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کرنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ملزم کا گھر زینب کے گھر کے بالکل قریب ہے ، یعنی زینب کا گھر حاجی علی محمد سٹریٹ میں واقع ہے اور ملزم کا گھر اس گلی کےساتھ کچھ میٹر کے فاصلے پر ملحقہ اسکول والی گلی میں ہے۔ ملزم کا گھرانہ چالیس پچاس سال سے یہاں رہائش پذیر ہے ۔ گھر کی بیٹھک میں بچوں کی ٹافیوں بسکٹ وغیرہ کی دوکان بھی بنا رکھی ہے جہاں سے پرائمری اسکول اور محلہ کی بچیاں خریداری کیلئے آتی تھیں ۔جہاں زینب کی لاش پائی گئی وہ جگہ ملزم کے گھر سے قریب ہی واقع ہے۔ حیرت اس بات پرہے کہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر ہونے کے باوجود عمران زینب کی لاش وہاں کیسے لیکر گیا ۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…