اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ؕعمران کو جب پولیس نے پہلے گرفتار کیا تو زینب کے گھر والوں نے اسے کیوں رہا کروا دیا تھا ، اس کی علاقے میں وجہ شہرت کیاتھی، محلے کی بچیوں کو کیسے اپنے ساتھ مانوس کرتا تھا، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )قصور میں زینب کے قاتل کی گرفتاری کی خبریں اس وقت میڈیا پر چل رہی ہیں۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے ملزم کو 20جنوری کو پاکپتن سے گرفتار کر لیا تھا۔جب ملزم کا ڈی این اے

ٹیسٹ کرایا گیا تو اس کی رپورٹ میچ کر گئی جس کے بعد ملزم عمران نے بھی اعتراف جرم کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ملزم عمران کو پولیس نے اس سے پہلے بھی پکڑا تھا مگر زینب کے اہل خانہ نے مداخلت کی اور پولیس کو بتایا کہ عمران ان کا جاننے والا اور قابل اعتماد شخص ہے جس کے بعد اسےڈی این اے کئے بغیر رہا کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں ملزم قصور سے فرار ہو کر پنجاب کے دیگر شہروں میں پھرتا رہا ،اس دوران پولیس نے 70سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا گیا تھا اور ان سے پوچھ گچھ کی گئی لیکن عمران غائب تھا جس پر پولیس کو شبہ ہوا اور اس نے دیگر اضلاع کی پولیس سے رابطے کرتے ہوئے ملزم عمران سے متعلق معلومات شیئر کرتے ہوئے اس کی فوری اطلاع کرنے کی درخواست کی تھی۔ دیگر شہروں کی پولیس کے ذریعے عمران کا تعاقب جاری رہا اور ملزم کو پولیس نے پاکپتن سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم اس دوران مسلسل اپنا حلیہ تبدیل کرتا رہا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عمران علاقہ بھر میں بطور نعت خواں مشہور تھا اور اکثر بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیا کرتا تھا۔

سائنسدانوں نے ایک 18سال کی لڑکی کے 9ہزار سال پرانے ڈھانچے سے اسکا چہرہ بنا ڈالا،یہ کیسی دکھائی دیتی تھی،دیکھ کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے‎

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…