جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

ججز میں ڈکٹیٹر کو وطن واپس لانے کی جرات نہیں، نوازشریف

datetime 23  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ہمارے خلاف ایک ریفرنس کے بعد دوسرا ریفرنس دائر کردیا جاتا ہے لیکن کسی جج میں جرات نہیں کہ وہ ڈکٹیٹر کو وطن واپس لے آئے،میرے کیس اور دوسروں کے کیسز میں فرق صرف لاڈلے کا ہے،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں ،جب معاملہ ختم ہونے کی طرف جاتا ہے تو جان بوجھ کر اسے لٹکا دیا جاتا ہے ،نیب والے قومی خزانے کے خرچ پر بیرون ملک جاتے ہیں اور سیر سپاٹے کرکے واپس آجاتے ہیں،

شہباز شریف اور میرے درمیان اختلافات کے شوشے سابق صدر غلام اسحق کے دور سے چھوڑے جا رہے ہیں ۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ جب میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملتا تو معاملے کو ختم کردینا چاہئے تھا لیکن جب معاملہ ختم ہونے کی طرف جاتا ہے تو اسے جان بوجھ کر لٹکا دیا جاتا ہے، آئے روز میرے اور شہباز شریف کے خلاف ریفرنسز دائر کئے جارہے ہیں، نیب والے قومی خزانے کے خرچ پر بیرون ملک جاتے ہیں اور سیر سپاٹے کرکے واپس آجاتے ہیں، جو ضمنی ریفرنس لائے جارہے ہیں ان کا کیا مقصد ہے، اب مزید کیا کرنا چاہتے ہیں ججز کو کیس اختتام کو پہنچانا چاہئے لیکن اب جج بھی خفت سے بچنا چاہتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ججز احتساب عدالت کے سپروائزر بن کر بیٹھ گئے ہیں، ہدایت بھی دی جارہی ہے اس کو بھی لے آ اس کو بھی لے آ، کسی میں جرات نہیں کہ ڈکٹیٹر کو پاکستان واپس بلالے، ویسے تو عدالتوں میں کئی کئی سال تک فیصلے نہیں آتے اور میرا فیصلہ 6 ماہ میں کرنے کا کہا گیا، غریبوں کو چاہئے کہ وہ اپنے کیس میں نوازشریف لکھ دیا کریں فیصلے جلد آئیں گے کیوں کہ ججز کو مجھ سے خاص محبت ہے۔نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی اختیارات سے تجاوز، کرپشن، سرکاری عہدے کا ناجائز استعمال یا اپنے منصب کا غلط استعمال نہیں کیا،

میرا قصور یہ ہے کہ جب وزیراعظم تھا تو اسٹاک ایکسچینج میں 19 ہزار سے 53 ہزار تک اضافہ ہوا، سڑکیں بنائیں، دہشت گردی اور لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوا، لیکن مجھے شاباش دینے کے بجائے کیسز بنادیئے گئے اور پھر جو فیصلہ سپریم کورٹ نے کیا اسے کسی نے قبول نہیں کیا کیوں کہ میرے کیس اور دیگر کیسز میں فرق صرف لاڈلے کا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ فیس سیونگ کیلئے احتساب عدالت سے سزا دلوائی جا رہی ہے، واٹس اپ کال سے لیکر اب تک انصاف نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے کہا عدالتی فیصلے سے ملک کی ساری ترقی رک گئی۔انھوں نے کہا کہ ہم اقتصادی شعبے میں بھارت سے آگے جا رہے تھے لیکن ایسے فیصلے انتشار کا باعث بنتے ہیں۔شہبازشریف سے اختلاف کے حوالے سے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مجھے اور شہباز شریف کو الگ کرنے کا شوشہ اسحاق خان کے دور سے شروع ہوا، پرویزمشرف کے زمانے میں بھی یہ کوشش کی گئی لیکن کسی کو کامیابی نہیں ملی اب اس خواہش کی تکمیل کو چھوڑ دینا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…