بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

زینب کا درندہ صفت قاتل گرفتار ، قریبی رشتے دار نکلا اعتراف جرم کر لیاڈی این اے بھی میچ کر گیا، سنسنی خیز انکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)زینب قتل کیس کا مرکزی ملزم عمران گرفتار، ڈی این اے میچ کر گیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے زینب قتل کیس کے مرکزی ملزم عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عمران کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے ۔ ملزم عمران کو پولیس نے پہلے مشتبہ افراد کے ساتھ گرفتار کیا تھا تاہم بعد میں چھوڑ دیا تھا۔ ملزم رہا ہونے کے بعد غائب ہو گیا تھا جس کو اب پھر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم عمران سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ ملزم زینب کے

گھر کے قریب ہی کورٹ روڈ کا رہائشی تھااور زینب کا دور سے رشتہ دار بھی لگتا ہے۔ ملزم عمران نے اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔ ملزم کا اکثر زینب کے گھر آنا جانا رہتا تھا اور زینب کو گھمانے کیلئے باہر بھی لے کر جاتا تھا۔ پہلی مرتبہ پولیس سے چھوٹنے کے بعد پاکپتن فرار ہو گیا تھا ، بتایا جاتا ہے کہ یہ وہ وقت تھا جب شہر میں ہنگامے پھوٹ پڑے تھے۔ پاکپتن کے بعد ملزم عمران عارف والا چلا گیا تھا ۔ عمران نے اپنا حلیہ بھی تبدیل کر لیا تھا اور داڑھی صاف کروا لی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…