ہفتہ‬‮ ، 22 اگست‬‮ 2026 

28جنوری کے بعد کسی بھی رکن اسمبلی نے استعفیٰ دیا تو ضمنی الیکشن نہیں ہونگے

datetime 23  جنوری‬‮  2018 |

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) 28جنوری کے بعد قومی و صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کے استعفے دینے پر ان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات نہیں ہوں گے اور مستعفی ہونے والے اراکین کی نشستیں آئندہ انتخابات تک خالی رہیں گی۔روزنامہ جنگ کے رپورٹر مقصود اعوان  کے مطابق انتخابی قوانین کے مطابق الیکشن کمیشن کے کسی رکن کی نشست خالی ہونے کے نوٹیفکیشن کے 60 دنوں کے اندر ضمنی انتخاب کرانا لازمی ہے۔

لیکن اسمبلیوں کی 5سالہ آئینی مدت پوری ہونے سے 120دن کے اندر کسی رکن کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب نہیں ہو سکتا۔ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 5سال مدت 28مئی سے 12جون کے درمیان پوری ہو رہی ہے۔ الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ 28جنوری 2018ء کے بعد آئندہ انتخابات کے لئے چار ماہ کی مدت باقی رہ جائے گی ۔ اس لئے یہ نشستیں آئندہ انتخابات تک خالی رہیں گی۔این اے 154لودھراں میں 12فروری، پی پی 30سرگودھا میں 5مارچ اور پی ایس7گھوٹکی میں 5مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات آخری ہوں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…