اتوار‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2025 

پاک بھارت کشیدگی عروج پر،آرمی چیف کا لائن آف کنٹرول ، ورکنگ باؤنڈری ا دورہ،پاک فوج کو فری ہینڈ دیدیاگیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 22  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔پیر کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔ آرمی چیف کو بھارتی فوج کی جانب

سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا گیا ۔آرمی چیف نے پاک فوج کی جانب سے بھارت کو مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کے عمل کو سراہتے ہوئے ہدایت کی کہ لائن آف کنٹرول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری ہسپتال) سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

موضوعات:



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…