اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کی خیبر پختونخواہ حکومت کا انوکھا اقدام سامنے آگیا جہاں کالج بننے سے پہلے ہی کروڑوں روپے کی مشینری خرید لی گئی جوکالج اور ہسپتال کے برآمدوں میں پڑی پڑی ناکارہ ہونے لگی ہے۔ دوسری جانب گجو خان میڈیکل کالج کو پی ایم ڈی سی سے تاحال این او سی بھی نہیں ملا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ کالج کی تعمیر کے لیے خریدی گئی مشینری کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔ لیکن این او سی ملنے تک تعمیر کا آغاز نہیں کیا جا سکتا اور مشینری پڑی پڑی خراب ہو رہی ہے جس کے نتیجے میں کروڑوں روپے ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔عوامی حلقوں نے صوبائی حکومت کے اس اقدام پر شدید تحفظات کااظہار کیا ہے۔