ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے برے دن شروع، ملک میں کسی بھی وقت عدلیہ کے حکم پر فوج آنے کو تیار

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور اینکر پرسن شاہد مسعود نے نجی ٹی وی  پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہی ہیں۔ شاہد مسعود نے کہا کہ جو بھی عدلیہ پر بات کر رہا ہے اسے چاہئیے کہ ایک بات ذہن میں رکھے کہ  سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے ،جس کا مطلب ہے کہ24 گھنٹے عدالت فعال ہوتی ہے ،جیسے افواج پاکستان چوبیس گھنٹے فعال ہوتی ہیں۔

لیکن پارلیمنٹ24گھنٹے فعال نہیں ہوتی ۔ عدالت کے 24 گھنٹے فعال ہونے پر عین ممکن ہے کہ رات بارہ بجے بھی ضمانتیں منسوخ ہو جائیں۔ عدالت کی جانب سے رات کے تین بجے حکم جاری کر دیا جائے۔ سپریم کورٹ ایک آئینی ادارہ ہے اسی لیے کسی بھی وقت عدالت آرٹیکل190کے تحت فوج کو بھی کہہ سکتی ہے کہ ہمارے احکامات پر عملدرآمد کریں اور فوج بھی پابند ہے کہ وہ عدالتی حکم کی پیروی کرے اور اس پر عملدرآمد کرے ۔واضح رہے کہ نااہلی کے بعد نوازشریف  نے عدلیہ پر تنقید کرنا شروع کردی ہے اور گزشتہ رات کراچی میں بھی پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ججز پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ سیاست میں گھسنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کہ وجہ سے انصاف متاثر ہورہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…