بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

پنجاب یونیورسٹی میں رات گئے 2 طلبہ گروپوں میں تصادم اور توڑ پھوڑ

datetime 22  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(سی پی پی )پنجاب یونیورسٹی میں پختون بلوچ طلبہ یونین اور اسلامی جمعیت طلبہ کے درمیان تصادم کے بعد مشتعل طلبہ نے الیکٹریکل ڈیپارٹمنٹ میں توڑ پھوڑ کر کے آگ لگا دی۔ لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے انجینئرنگ گراؤنڈ میں اسلامی جمعیت طلبہ کا پائینیر فیسٹیول ہونا تھا جس پر پختون بلوچ طلبہ یونین نے دھاوا بول دیا۔ پختون بلوچ طلبہ یونین نے تقریبا صبح 4:45 پر تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کالج آف الیکٹریکل انجینئرنگ پر حملہ کرکے ایک کمرے کو آگ لگادی۔

مشتعل طلبہ نے ڈیپارٹمنٹ کے باہر کھڑی کئی گاڑیوں کے شیشے توڑ دئیے اور 5 موٹرسائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں تنظیموں کے مشتعل طلبا کو منتشر کردیا جب کہ اب بھی یونیورسٹی میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور حالات کشیدہ ہیں۔ میڈیا سمیت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو پنجاب یونیورسٹی میں داخلے سے روک دیا گیا ہے اور الیکٹریکل انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ میں کلاسز کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ آدھی رات کو ہوسٹل نمبر 1 کے باہر بھی دونوں تنظیموں کے اراکین کے مابین جھگڑا ہوا تھا اور پولیس کے پہنچنے پر دونوں طلبا تنظیموں کے اراکین فرار ہو گئے تھے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر ذکریا ذاکر صبح 5 بجے موقع پر پہنچے اور انتظامیہ نے حالات پر قابو پایا۔ ڈاکٹر ذکریا نے واقعے میں ملوث شرپسند طلبا کو فوری طور پر شناخت کرکے کارروائی کا حکم دے دیا۔ طلبہ کی جانب سے شعبے میں لگائی گئی آگ سے ایک کمرے کو جزوی نقصان پہنچا اور موقع پر موجود عملے اور فائر بریگیڈ نے فوری طور پر آگ بجھائی۔ یونیورسٹی ترجمان کے مطابق انتظامیہ امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنائے گی اور کسی قسم کی غنڈہ گردی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وائس چانسلرڈاکٹر ذکریا ذاکر نے یونورسٹی میں ماحول کر پرامن رکھنے کے لئے اساتذہ اور انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…