کراچی(نیوز ڈیسک) 13 جنوری کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے نوجوان نقیب اللہ محسود کے قتل کیس کے سلسلے میں پولیس نے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ملیر راؤ انوار کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔پولیس ذرائع کے مطابق ملیر میں واقع راؤ انوار احمد کے گھر میں موجود 2 پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا، جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پکڑے گئے ملزمان میں راؤ انوار احمد کا ایک مخبر بھی شامل ہے۔واضح رہے کہ ‘انکاؤنٹر اسپیشلسٹ’ کے نام سے مشہور سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار گزشتہ شب 11 بجے نقیب اللہ ہلاکت کیس کی تحقیقا تی ٹیم کے سامنے پیش نہیں ہوئے تھے۔جس کے بعد تحقیقاتی کمیٹی نے انہیں آج ایک بجے طلب کر رکھا ہے۔