بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

اسمبلی دوسری دفعہ بھی اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے ؟وزیرداخلہ احسن اقبال نے آرمی چیف قمر باجوہ سے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ آرمی نے چیف جیسے یہ بیان دیا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ایسے ہی وہ یہ بیان بھی دے دیں کہ اسمبلی دوسری دفعہ بھی اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے تو اسکے بعد طاہر القادری اور شیخ رشید جیسوں کی دکانیں بند ہوجائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہماری 70سالہ تاریخ یہی بتاتی ہے کہ یہاں پر جھاڑی کے پیچھے ہی نہیں گھاسا میں بھی بھوت چھپے ہوتے ہیں،

ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے، ابھی یہاں پر جمہوریت اور جمہوری نظام کیلئے خطرات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا، ملک میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔ وہ اتوار کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے، اسرائیلی وزیراعظم بھارت کے دورے پر تھے پاکستان کی مشرقی سرحد پر بھی حالات سنگین ہیں، جب بیرونی چیلنجزکا سامنا ہو تو ملک کی اندرونی یکجہتی اور زیادہ اہم ہوجاتی ہے۔ بلوچستان میں ایسے واقعات ہوتے ہیں جن میں پر اثرایت کا عنصر نمایاں ہے۔ مجھے دوراء بلوچستان کے موقع پر ایم پی ایز نے کہا ہم پر تحریک عوام اعتماد کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب ملک دشمن قوتیں فری بلوچستان کی تحریک چلارہی ہیں۔ ایسے وقت میں بلوچستان میں سیاسی کھیل کھیلنا خطرناک عمل ہے۔ ہم معاملات سلجھانے کی کوشش کررہے ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ آرمی چیف نے بیان دیا کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اگر وہ یہ بیان بھی دے دیں کہ اسمبلی دوسری دفعہ بھی اپنی مدت پوری کرے گی اور مقررہ وقت پر انتخابات ہونگے تو اسکے بعد شیخ رشید جیسوں کی دکانیں بند ہوجائیں گی اور ملک کا مطلع صاف ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری 70سالہ تاریخ یہی بتاتی ہے کہ یہاں پر جھاڑی کے پیچھے ہی نہیں گھاسا میں بھی بھوت چھپے ہوتے ہیں۔

ہمیں پھونک پھونک کر قدم رکھنے کی ضرورت ہے۔ اگر ہمارے معاملات اتنے صاف ہوتے تو آج ہم ملائشیااور سنگاپور سے زیادہ ترقی کرچکے ہوتے۔ ہمیں ملک میں سیاسی استحکام قائم رکھنا ہے پھر ہی معشیت ٹیک آف کرسکے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ ابھی یہاں پر جمہوریت اور جمہوری نظام کیلئے خطرات کا مکمل خاتمہ نہیں ہوا۔ ملک میں جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔ کیس بھی سازش کا پتہ اس بات سے چل جائے گا کہ سینٹ انتخابات سے پہلے کے پی کے اور سندھ اسمبلی توڑی جاتی ہے یا نہیں، سازش کا اندازہ اس بات سے بھی ہوجائے گا کہ سینٹ انتخابات شیڈول کے مطابق ہونے دیئے جاتے ہیں یا نہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر سینٹ انتخابات اور تمام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوتے ہیں تو پھر جمہوری نظام مضبوط ہوگا اور پاکستان میں استحکام آئے گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…