پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

نقیب اللہ قتل کیس ،انکوائری کمیٹی کا راؤ انوار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ،راؤ انکار نے بڑے سوال کھڑے کردیئے،صاف انکار

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نقیب اللہ محسود کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ کمیٹی نے پیر کو پھر راؤ انوار کو طلب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ راؤ انوار کو پیر ایک بجے طلبی کا نوٹس بھیج دیا ہے ،

جس میں کہا گیا ہے کہ راؤ انورا گر کمیٹی کے سامنے پیش نہ ہوئے تو خود ذمہ دار ہوں گے۔ثنا اللہ عباسی نے یہ بھی کہا کہ راؤ انوار اور ایس ایچ او شاہ لطیف ٹاؤن کیخلاف لواحقین کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کے قتل کیس میں ایس پی عابد قائمخانی کو تفتیشی افسر مقرر کیا گیا ہے ۔ سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے نقیب اللہ قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔ایک بیان میں راؤ انوار نے کہا کہ مجھے ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی اورڈی آئی جی ایسٹ سلطان خواجہ پر اعتماد نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ڈی آئی جی ایسٹ کے دفتر میں آپریٹر سے 4 بار رابطہ کیااور انکوائری میں پیش ہونے کا کہا لیکن اس کے باوجود مجھے انکوائری میں پیش ہونے کے لئے نہیں بلایا گیا ۔راؤ انوار نے یہ بھی کہا کہ انکوائری کمیٹی نے جب مجھے بلایا تو میں پیش ہوا اور اس پولیس پارٹی کو بھی ساتھ لایا جس نے مقابلہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے اس موقع پر انکوائری کمیٹی کو قاری احسان کے بارے میں بتایا، تمام حقائق جاننے کے بعد مجھ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔  نقیب اللہ محسود کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے معاملے کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی نے سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔نقیب اللہ محسود قتل کیس کی تحقیقات کے لئے قائم کمیٹی کے سربراہ ایڈیشنل آئی جی ثنا اللہ عباسی نے کہا ہے کہ کمیٹی نے پیر کو پھر راؤ انوار کو طلب کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…