اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ میں کچھ عرصہ پہلے خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں قیام پزیر تھا کہ میں نے سوتے وقت خواب میں حضرت آدم علیہ اسلام سے ٹیلیفون پر بات کی ۔حضرت آدم علیہ اسلام نے مجھ سے فرمایا کہ فضل الرحمن تم کیا چاہتے ہو تو میں نے ان سے کہا میں امن چاہتا ہوں ۔
پھر کچھ دیر کے لئے ٹیلی فون پر خاموشی رہی لیکن لائن کٹی نہیں ،میں نے سوچا اگر میں مسلسل خاموش رہا تو بے ادبی ہو گی اس لئے نے پھر سلام کیا اور آگے سے مجھے حضرت آدم علیہ اسلام کی جانب سے جواب موصول ہوا کہ اگر تم امن چاہتے ہو تو انتظار کرنا پڑے گا اس لئے اب امن کے لئے انتظار تو کرنا ہی پڑے گا ۔فضل الرحمن کے اس دعویٰ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے ۔