جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

حافظ سعید پر پابندیاں،اقوام متحدہ 25اور 26جنوری کو کیا کرنیوالا ہے،پورے پاکستان میں کھلبلی مچ گئی

datetime 21  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د (آن لائن)بھارت اور امریکا کے مسلسل دباؤ کے بعد پاکستان میں جماعت الدعو? کے سربراہ حافظ محمد سعید پر عائد پابندیوں کا جائزہ لینے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ٹیم دو روزہ دورے پر اسلام آباد آئے گی ۔میڈ یا رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل کی پابندی کمیٹی 1267 کی مانیٹرنگ ٹیم برائے حافظ سعید 25 اور 26 جنوری کو اسلام آباد پہنچے گی’۔دوسری جانب متعلقہ حکام نے اس تاثر کو رد کیا ہے کہ ٹیم جماعت الدعوۃ پر عائد پابندیوں کا جائز لینے آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ دورہ روز مرہ کے امور پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ہیتھرو نوریٹ نے (19 جنوری) کو پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکا نے حافظ سعید سے متعلق اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے ان کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔اس موقع پر انہوں نے بتایا تھا کہ حافظ سعید کا نام اقوام متحدہ کی تیار کردہ دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہے۔حافظ سعید کے حوالے سے امریکا کا ردعمل اس وقت سامنے آیا تھا جب پاکستان میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ پاکستان میں حافظ سعید کے خلاف کوئی کیس موجود نہیں ہے تاہم اگر کیس ہوتا تو بھرپور کارروائی کی جاتی۔پابندی کمیٹی کے دورے کے اعراض و مقاصد تاحال سامنے نہیں آئے تاہم سینکشن کمیٹی 1267 کے جنرل مینڈیٹ میں شامل ہے کہ وہ مطلوبہ افراد یا اداروں کے منجمد مالی اثاثوں اور پر نظر رکھنے کے علاوہ ان کو دستیاب وسائل کی جانچ پڑتال کرتی ہے۔ٹیم جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ کے ذریعے مختلف امور کے بارے میں کمیٹی کو آگاہ کرے گی اور اس دوران رکن ریاستوں کو مشورے بھی فراہم کرے گی تاکہ وہ خطے میں اس پر عملدرآمد کو یقینی بنا سکیں۔

پاکستانی حکام نے مذکورہ دورے کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم کو حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں مکمل آگاہی دی جائے گی۔واضح رہے کہ فروری 2017 میں اقوام متحدہ میں ایک مفصل رپورٹ جمع کرائی گئی تھی، جس میں پاکستان نے غیر قانونی نقل و حرکت، اسلحہ اور خام تیل کی ترسیل پر پابندیوں کے علاوہ سلامتی کونسل کے تحت نامزد دہشت گرد یا کالعدم اداروں کے فنڈز، مالی اثاثے اور تجارتی وسائل پر عائد پابندیوں کا جائزہ تھا۔

اس رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ حکومت نے متوقع دورے کے تناظر میں اقدامات اٹھاتے ہوئے سیکیورٹی اینڈ ایکسچیج کمیشن آف پاکستان کو متعلقہ اداروں اور شخصیات کے لیے فنڈز کی منتقلی پر پابندی عائد کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے گزشتہ روز انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی تھی۔بھارت اور امریکا کی جانب سے پاکستان پر مسلسل الزامات لگائے جاتے رہے ہیں کہ سلامتی کونسل کی عائد کردہ پابندیوں پر عملدآمد نہیں ہوتا، مذکورہ الزامات کی وجہ سے پاکستان فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی توجہ کا مرکز بھی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…