پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ہم پاکستان کے ساتھ پیوستگی اور مؤثر طور پر کام کرنے کے خواہاں ہیں لیکن اگر حالات جوں کے توں رہے تو ۔۔۔! امریکہ نے ایک اور انتباہ کردیا

datetime 20  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک اعلیٰ امریکی اہل کار نے طالبان پر زور دیا ہے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی معاون وزیر خارجہ جان سلیوان نے افغانستان کے معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کو بتایا کہ میدانِ جنگ میں فتح حاصل نہیں کی جاسکتی، اس کا سیاسی حل ڈھونڈنا ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یہ حقیقت ضرور تسلیم کرنا ہوگی کہ افغان حکومت طالبان کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے پر بضد ہے،

جب کہ طالبان کی جانب سے دوطرفہ مفاد میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی جاتی۔اْنھوں نے کہا کہ سوچ میں تبدیلی ضروری ہے۔عہدے دار نے کہا کہ کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لیے طالبان کو ٹھوس عزم کا اظہار کرنا ہوگا کہ وہ دہشت گردی کے ساتھ روابط ختم کریں گے، تشدد بند کردیں گے اور افغان آئین کو تسلیم کریں گے۔اْنھوں نے مزید کہا کہ یہ مقصد حاصل کرنے کے لیے، ہمیں مل کر طالبان کو تنہا کرنا ہوگا؛ جب کہ وہ آمدن اور ہتھیاروں کے ذرائع تلف کرنے پر تیار ہوں، اور اتحاد اور برجستہ عزم کا اظہار کریں کہ وہ صرف ایک ہی طریقے سے اپنے مقاصد حاصل کر سکتے ہیں، جو مذاکرات کی میز ہے، نا کہ میدانِ جنگ۔ اْنھوں نے کہا کہ نئی حکمت عملی کے تحت ملک میں مزید فوجی تعینات کیے جائیں گے جب کہ دہشت گردی کی پشت پناہی سے روکنے کے لیے ہمسایہ ملک، پاکستان پر دباؤ بڑھایا جائے گا۔اْنھوں نے کہا تھا کہ اْن کی پالیسی قومی تعمیر پر نہیں بلکہ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر مرتکز رہے گی۔معاون وزیر خارجہ سلیوان نے کہا کہ امریکہ۔افغان مشترکہ کارروائی کی مدد سے ملک کے مشرقی علاقے میں داعش کے خودساختہ دہشت گردوں کے خلاف پہلے ہی خاصی پیش رفت حاصل ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں علاقے پر اْن کا قبضہ واگزار کرایا گیا ہے اور گروپ کے عسکریت پسندوں کی ایک تہائی کا صفایا کر دیا گیا ہے۔سلیوان نے کونسل کو بتایا کہ ہم پاکستان کے ساتھ پیوستگی اور مؤثر طور پر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ لیکن اگر حالات جوں کے توں رہے تو کامیابی حاصل نہیں ہوگی، یوں کہ ملک کی سرحدوں کے اندر دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہیں ہوں، جنھیں جاری رکھنے کی اجازت دی جاتی رہے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…