پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بڑا بریک تھرو،مولانا فضل الرحمن نے بڑا کام کردکھایا،وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اورآصف زرداری کی ملاقات ،’’پرانے ساتھی ‘‘پھر ایک ہوگئے،دھماکہ خیز فیصلے

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف اور سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے لاہور میں ملاقات کی ۔ جس میں مجموعی سیاسی ، بلوچستان کی صورتحال، فاٹا انضمام ،

سینیٹ انتخابات سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمن اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے درمیان ملاقات اچانک طے پائی جو تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد وقت تک جاری رہی۔ بتایاگیا ہے کہ ملاقات میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف نے نماز جمعہ اکٹھے ادا کی ۔ اس کے بعد مولانا فضل الرحمن نے بلاول ہاؤس لاہو رمیں سابق صدر مملکت و پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان اور شیخ رشید کے پارلیمنٹ سے متعلق بیان کو غیر مناسب قرار دیا۔ مولانا فضل الرحمان نے دو پہر کا کھانا بھی سابق صدر آصف زرداری کی ہمراہ کھایا۔دوسری طرف سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ بظاہر مولانا فضل الرحمن کی ملاقاتیں (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان مفاہمتی کردار معلوم ہوتی ہیں اور اس پر بحث بھی کی جارہی ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…