پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملک دشمنوں نے پاکستان کو توڑنے کی مذموم سازشیں تیز کر دیں، اہم پاکستانی سیاستدان امریکہ میں ’’کراچی کی آزادی‘‘ کیلئے کیا کر ر ہا ہے؟ تشویشناک انکشافات

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما ندیم نصرت واشنگٹن میں فری کراچی کی مہم چلا رہے ہیں، تفصیلات کے مطابق ندیم نصرت نے جو کہ ایم کیو ایم کے سابق کنونیئر ہیں امریکہ کے دارالحکومت میں پاکستان مخالف مہم فری کراچی کی قیادت سنبھال لی ہے، پہلے مرحلے میں واشنگٹن میں ٹیکسیوں پر فری کراچی کے اشتہاری بورڈز لگوائے گئے اور دوسرے مرحلے میں امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز میں فری کراچی کے عنوان

سے چار صفحوں پرمشتمل سپلیمنٹ دیا گیا۔ ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم لندن کی طرف سے کچھ عرصہ پہلے کہا گیا تھا کہ ندیم نصرت کو بیماری کی وجہ سے ایم کیو ایم لندن کے کنونیئر کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ اس کے بعد ندیم نصرت امریکہ شفٹ ہو گئے اور گزشتہ کچھ ماہ سے بالکل خاموش تھے، ان کے بارے میں کچھ پتہ نہیں تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں، ان کے بارے میں تو اس وقت پتہ چلا جب واشنگٹن ڈی سی میں فری کراچی کے نام سے ٹیکسی اشتہارات کی مہم شروع کی گئی اور تنظیم کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اس مہم کی قیادت ایم کیو ایم کے سابق کنونیئر ندیم نصرت کریں گے۔ جب امریکی ریاست نیوجرسی میں مقیم ندیم نصرت سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی میں پروفیسر حسن ظفر کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد انہوں نے اس مہم کی قیادت کا سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔ ندیم نصرت نے کہا کہ فری کراچی مہم کا مقصد کراچی کو پاکستان سے الگ کروانا نہیں ہے بلکہ کراچی کو مبینہ ریاستی جبر و ظلم سے نجات دلانا ہے۔ ندیم نصرت نے اس موقع پر کہا کہ کراچی اور پاکستان سے باہر جو بھی واقعات پیش آ رہے ہیں وہ ردعمل ہے، انہوں نے کہا کہ اگر ریاست اس ردعمل کو ختم کرنا چاہتی ہے تو ملک میں انصاف قائم کرے اور سب کو یکساں حقوق دیے جائیں اور ایسا کرنے سے سب لوگ بلوچوں کے سمیت واپس قومی دھارے میں شامل ہو جائیں گے۔

جب سے الطاف حسین پاکستان سے گئے ہیں اس وقت سے ندیم نصرت بھی ملک سے باہر ہی ہیں اور وہ امریکی اور برطانوی شہریت رکھتے ہیں۔ ندیم نصرت نے بتایا کہ وہ ایک کتاب بھی لکھ رہے ہیں جو چند ماہ تک شائع ہو جائے گی۔ امریکہ میں رہنے والے پاکستانیوں نے واشنگٹن ڈی سی میں ٹیکسیوں پر فری کراچی کے بورڈز اور واشنگٹن ٹائمز میں خصوصی ضمیمے کی اشاعت کو ایم کیو ایم لندن کی پاکستان دشمنی اور پاکستان مخالف قوتوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کی سازش قرار دیا ہے۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے کہا کہ ہم اس مہم کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…