قصور (مانیٹرنگ ڈیسک) قصور میں 7 سالہ ننھی بچی زینب کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا، ننھی زینب کو اغوا کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس مکان کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے جہاں ملزمان نے زینب کو اغوا کرنے کے بعد رکھا تھا، ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق سات سالہ معصوم بچی زینب کو قتل کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق گرفتار ملزموں میں آصف عمر اور بابا رانجھا شامل تھے، آصف نامی شخص نے زینب کو بازار
سے اغوا کرکے عمر کے حوالے کیا، زینب کو اغوا کے بعد تین دن تک بابا رانجھا کے گھرمحصور رکھا گیا، تمام ملزمان کی شناخت علی نامی شخص نے کی، نجی ٹی وی چینل نے کہا کہ ہماری ٹیم نے اس مکان کا سراغ لگا لیا جہاں ملزمان نے زینب کواغواء کے بعد تین دن تک محصور رکھا تھا، زینب قتل کیس میں گرفتار سکیورٹی گارڈ کو رہا کر دیا گیا ہے، اب تک پانچ سو سے زائد مشتبہ افراد کے ڈی این اے لیے جا چکے ہیں، ان افراد میں سے 444 کے ڈی این اے کلیئر ہونے پر انہیں چھوڑدیا گیا ہے۔