منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

پنجاب حکومت کا خیبر پختونخوا میں دانش سکول قائم کرنے کا فیصلہ ، پختونخوا حکومت نے خط لکھ کر بدلے میں کیا چیز مانگ لی،جان کر آپ کو بھی شدید غصہ آئیگا

datetime 19  جنوری‬‮  2018 |

لاہور(نیوز ڈیسک)دانش سکولز حکومت پنجاب کے تعلیم کے شعبہ میں کئے جانے والے بہترین اقدامات میں سے ہے ان سکولز میں غریب اور مستحق بچوں کو دور حاضر کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تعلیم دی جاتے ہے تا کہ ان کی تعلیمی صلاحیتوں کو پرائیویٹ سکولز ہی کی طرح اُجاگر کیا جا سکے۔ خیبر پختونخواہ میں بھی ایسے ہی سکول کی بنیاد رکھی جانے والی ہے لیکن اس میں بھی خیبر پختونخواہ کو پنجاب سے مدد درکار ہے

تفصیلات کے مطابق حکومت خیبر پختونخواہ نے حکومت پنجاب کو خط لکھا ہے کہ وہ اس سکول کے لئے درکار پلاٹ کی قیمت ادا کرے اور ساتھ میں یہ وضاحت بھی دی گئی کہ ان کے پاس تعلیم کے شعبہ کے لئے فنڈز موجود نہیں ہیں !!سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا عمران خا ن صاحب کے تعلیم کے بارے میں کئے بلند و بانگ دعوے محض لفاظی پر مشتمل ہوتے ہیں یا جھوٹ کا پلندہ، کیونکہ جب بھی ان وعدوں کو وفا کرنے کا وقت آتا ہے عمران صاحب یو ٹرن اختیار کر لیتے ہیں تقاریر میں تو سر سید احمد خان کی باتیں اور تعلیم کے فروغ میں ان کے کردار کی تعریف کرنے والے خان صاحب کے پاس تعلیم کے لئے فنڈز تک موجود نہیں ۔ کیا یہ ہے ان کا نیاپاکستان ہے کیا اس کو بنانے کے لئے آپ رات دن دوسروں کے مثبت اقدامات کو کڑی ضرب لگانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھتے ۔خیال کرنا چاہیے اپنی زبان کے ادا کئے ہوئے الفاط کی عزت رکھنی چاہیے۔آپکی حکومت پر افسوس صد افسوس ہے کہ آپ کے پاس غریب اور مستحق بچوں کی معیاری تعلیم کے لئے خزانہ میں ذرہ برابر بھی فنڈنہیں ۔خان صاحب ایسی تبدیلی سے تو خدا بچائے جس میں غریبوں کی تعلیم بھی رک جائے ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…