جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

امریکہ کی پاکستان پر ایک بار پھر چڑھائی، ممبئی حملوں کامروڑ پھر اٹھنے لگ گیا، کیا مطالبہ کر ڈالا

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آئی این پی )امریکہ نے کہا ہے کہ وہ حافظ سعید کو دہشت گرد سمجھتا ہے، جو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کا ایک حصہ ہیں، حکومت پاکستان نے حافظ سعید کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا، ہم نے پاکستانی حکومت سے اپنے تحفظات اور تشویش واضح طور پر بیان کر دیے ہیں، اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی ہونی چاہئے ، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے حافظ سعید

کو1267 فہرست میں شامل کر رکھا ہے، جو القاعدہ پر تعزیرات کی کمیٹی ہے، حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مشکل وقت ضرور آیا لیکن توقع ہے کہ دہشت گردی کے معاملات کے حل کے لیے پاکستان زیادہ کام کرے گا، یہ ایسی بات ہے جس پر ہم ہمیشہ بالکل واضح رہے ہیں۔ گزشتہ روز اخباری بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نوئرٹ نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ وہ 2008 کے ممبئی حملوں کا سرغنہ ہے، جس میں متعدد افراد ہلاک ہوئے، جن میں امریکی بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ ایسی رپورٹوں پر نظر پڑی ہے جن میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے حافظ سعید کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ ہم نے پاکستانی حکومت سے اپنے تحفظات اور تشویش واضح طور پر بیان کر دیے ہیں۔ ہمارے خیال میں اِس فرد کے خلاف قانونی چارہ جوئی ہونی چاہیئے۔نوئرٹ نے کہا کہ زیادہ دِن نہیں گزرے، جب پاکستانی حکومت نے انھیں نظربندی سے رہا کر دیا تھا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان کے خلاف قانون کی عمل داری کی مکمل حدود کے تحت مقدمہ چلایا جانا چاہیئے۔انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انھیں 1267 فہرست میں شامل کر رکھا ہے، جو القاعدہ پر تعزیرات کی کمیٹی ہے، چونکہ وہ لشکر طیبہ سے منسلک ہیں، جسے غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے۔ اس لیے، میں لوگوں کی یاددہانی کے لیے بتائیں گی

کہ یہ کون شخص ہیں، اور یہ بات واضح کروں کہ ہم نے حکومتِ پاکستان کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ تعلقات میں مشکل وقت ضرور آیا ہے۔ ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے معاملات کے حل کے لیے پاکستان زیادہ کام کرے گا۔ ترجمان نے کہاکہ یہ ایسی بات ہے جس پر ہم ہمیشہ بالکل واضح رہے ہیں۔

آپ کو پتا ہے کہ کچھ ہفتے قبل ہم نے پاکستان کے کچھ سکیورٹی فنڈ روکنے کا اعلان کیا تھا۔واضح رہے کہ 2012 میں امریکہ نے حافظ سعید کو انصاف کے کٹہرے تک پہنچانے کے لیے اطلاعات کی فراہمی پر ایک کروڑ ڈالر کا انعام بھی مقرر کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…