لاہور( آن لائن ) مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب ہو گئے ، ان کا انتخاب لاہور میں ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق لاہور میں متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں جس میں متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل کی تشکیل ہوئی ،مرکزی کونسل 20ارکان پرمشتمل ہے،مرکزی کونسل میں ہرجماعت کاسربراہ اور3،3نمائندے شامل ہیں،اجلاس میں مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عملکے صدر منتخب ہوئے ۔ اجلاس کے
اعلامیے کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جدوجہدکامقصودہے،فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے،لادین عناصر کی یلغار کا مقابلہ کیا جائے گا،ایم ایم اے مثالی نظام قائم کرکے وطن کواقوام عالم میں باعزت مقام دلائی گی،وفاق کی تمام اکائیوں کے آئینی حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا،کشمیر کے مسئلہ پرپاکستان کاموقف اصولی ہے،بھارت سے تمام تنازعات کا اصل سبب کشمیر کا مسئلہ ہے، کشمیر کیمسئلہ کے حل کے بغیردونوں ملکوں میں مفاہمت کاامکان نہیں،مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی وتحفظ کیلیے متفقہ موقف کی حمایت کرتی ہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم ایم اے کااگلا اجلاس فروری میں ہوگا، ایم ایم اے کی تمام جماعتیں یوم یکجہتی کشمیرمنائیں گی،پوری قوم کو یکجہتی کی دعوت دی جائے گی،متحدہ مجلس عمل باقاعدگی کیساتھ بحال ہوچکی ہے،اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہوگا، ایم ایم اے کونسل جماعت کے باقاعدہ صدر کا بھی انتخاب کرے گی۔ سنیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے،کل کے اجلاس میں مرکزی کونسل تشکیل دی گئی۔