پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

ایم ایم اے بحال، مولانا فضل الرحمان کو متحدہ مجلس عمل کا صدر منتخب کر لیا گیا، متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں 20ارکان پرمشتمل مرکزی کونسل کی تشکیل

datetime 19  جنوری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب ہو گئے ، ان کا انتخاب لاہور میں ایم ایم اے کے اجلاس میں کیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز لاہور میں متحدہ مجلس عمل کے اجلاس میں جس میں متحدہ مجلس عمل کی مرکزی کونسل کی تشکیل ہوئی ،مرکزی کونسل 20ارکان پرمشتمل ہے،مرکزی کونسل میں ہرجماعت کاسربراہ اور3،3نمائندے شامل ہیں،اجلاس میں مولانا فضل الرحمان متحدہ مجلس عمل کے صدر منتخب ہوئے ۔

اجلاس کے اعلامیے کے مطابق اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جدوجہدکامقصودہے،فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے،لادین عناصر کی یلغار کا مقابلہ کیا جائے گا،ایم ایم اے مثالی نظام قائم کرکے وطن کواقوام عالم میں باعزت مقام دلائی گی،وفاق کی تمام اکائیوں کے آئینی حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا،کشمیر کے مسئلہ پرپاکستان کاموقف اصولی ہے،بھارت سے تمام تنازعات کا اصل سبب کشمیر کا مسئلہ ہے، کشمیر کیمسئلہ کے حل کے بغیردونوں ملکوں میں مفاہمت کاامکان نہیں،مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی وتحفظ کیلیے متفقہ موقف کی حمایت کرتیہیں۔ اس موقع پر مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ایم ایم ایکااگلا اجلاس فروری میں ہوگا، ایم ایم ایکی تمام جماعتیں یوم یکجہتی کشمیرمنائیں گی،پوری قوم کو یکجہتی کی دعوت دی جائے گی،متحدہ مجلس عمل باقاعدگی کیساتھ بحال ہوچکی ہے،اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہوگا، ایم ایم اے کونسل جماعت کے باقاعدہ صدر کا بھی انتخاب کرے گی۔ سنیٹر ساجد میر کا کہنا ہے کہ تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کیے جائیں گے،آج کے اجلاس میں مرکزی کونسل تشکیل دی گئی۔ متحدہ مجلس عمل کو فعا ل کر نے کے لئے دینی جما عتو ں و سیاسی جما عتو ں کا اہم اجلا س گذشتہ روز مر کز جمعیت اہلحدیث پر منعقد ہو ا، اجلا س میں جمعیت علما ء اسلا م ( ف) کے سر برا ہ مو لا نا فضل الر حمان ، جما عت اسلامی پا کستا ن کے امیر سینیٹر سرا ج الحق ، تحریک نفا ذ فقہ جعفریہ

کے قا ئد علا مہ سا جد نقوی ، مر کزی جمعیت اہلحدیث کے سر برا ہ پروفیسر سا جد میر ، جمعیت علما ء پا کستا ن کے سر برا ہ پیر اعجاز ہا شمی ، ڈا کٹر عبد الکریم سمیت دیگر دینی و سیا سی جما عتو ں کے را ہنما ؤ ں نے شر کت کی ، اجلا س کے بعد میڈیا سے گفتگوکے دوران مر کزی جمعیت اہلحدیث کے سر برا ہ پروفیسر سا جد میر نے اعلا میہ بیا ن کرتے ہو ے کہاکہ آ ج کے ایجنڈے میں عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت ؐکے قوانین کا تحفظ کرنا ہے،ہمارااصل ہدف ملک میں اسلامی بنیادوں پر نظام مصطفیٰ کا قیام ہے،

انہو ں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل قبلہ اول کے خلا ف متحد رہے گی ،کسی قسم کے کو ئی اختلا فا ت نہیں ہیں ،تمام جما عتو ں نے اس با ت پر اتفا ق کیا ہے کہ 5فروری کو یو م یکجہتی کشمیر منا یا جا ئے گا ، پو ری قوم کو دعوت دی جا ئے گی انہو ں نے کہاکہ مرکزی کونسل آیندہ اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کاانتخاب کریگی ، اجلاس میں مرکزی کونسل تشکیل دی گئی ہے ،مرکزی کونسل آیندہ اجلاس میں مرکزی عہدیداروں کاانتخاب کریگی،مرکزی کونسل میں ہرجماعت کا سربراہ اورتین،تین نمایندے شامل ہیں،

ہمارا اگلا اجلاس 15 فروری کو ہو گا،مقبوضہ بیت المقدس کی آزادی وتحفظ کیلئے متفقہ موقف کی حمایت کرتے ہیں، کشمیر کے مسئلہ کے حل کے بغیردونوں ملکوں میں مفاہمت کاامکان نہیں،بھارت سے تمام تنازعات کا اصل سبب کشمیر کا مسئلہ ہے، کشمیر کے مسئلہ پرپاکستان کاموقف اصولی ہے، وفاق کی تمام اکائیوں کے آئینی حقوق کا بھی تحفظ کیا جائے گا،ایم ایم اے مثالی نظام قائم کرکیوطن کواقوام عالم میں باعزت مقام دلائیگی، لادین عناصر کی یلغار کا مقابلہ کیا جائے گا،فیصلے اتفاق رائے سے کریں گے،

اسلامی فلاحی ریاست اور معاشرے کا قیام جدوجہدکامقصودہے، مو لا نا فضل الر حمان نے کہاکہ آج ایم ایم اے کا مرکزی کونسل وجود میں آگیا ہے ، انہو ں نے کہاکہ ہمارے سامنے ایک معاملہ یہ بھی ہے ایم ایم اے ایک جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ تھی،اب ہمیں دوبارہ رجسٹریشن کی طرف جانا ہو گا، رجسٹریشن کیلیے طریقہ کار وضع کرلیاگیا ہے،کوشش ہے ہمارا فورم پہلے آئینی ، قانونی حیثیت اختیار کرلے ، الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کرینگے، اب تک تو غیر رسمی اجلاس ہوتے رہے آج پہلا باقاعدہ اجلاس ہوا،

مرکزی کونسل مجلس عاملہ کے اراکین کا انتخاب کرتی ہے ،متحدہ مجلس عمل باضابطہ طورپرباقاعدگی کیساتھ بحال ہوچکی ہے،آج اجلاس میں دستور کیمطابق مرکزی کونسل وجود میں آئی ،انہو ں نے کہاکہ ہمیں ترجیحات طے کرنی چاہیے،سیاسی کارکن ایک حادثے پر جمودکاشکارنہیں ہوتا ذہنی طور پر تیاررہتاہے،ہردورمیں سیاسی جماعتیں چیلنجز سے گزرتی ہیں،کس جماعت کے کارکن شہید نہیں ہوئے؟ہمارے کتنے کارکن،سینیرلوگ،سابق پارلیمنٹیرینزشہید ہوئے،شہیدوں کے خون کو مقدس تصور کیا جائے،

نظریاتی سیاست کو ایک سانحے پرمرکوز نہیں رکھاجاتا،کوئی جماعت نہیں جس کے کا رکن شہید نہ ہوئے ہوں، سینیٹر سرا ج الحق نے کہاکہ ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں، آئین سے ماورا کوئی اقدام ہم قبول نہیں کرتے، چاہتے ہیں جدوجہد کے نتیجے میں فلاحی اسلامی معاشرہ قائم کریں،ہم پاکستان کے عوام کو ایک متبادل پلیٹ فارم دینا چاہتے ہیں،ہم پاکستان کے روشن مستقبل کو آئین پرعمل درآمد کیاندردیکھناچاہتے ہیں،ایم ایم اے کا مقصد عوام کو متحد کرکے آئین اور قانونی کی حکمرانی لانا ہے،

متحدہ مجلس عمل موجودہ صورتحال میں ایک متبادل ہے،ذرا ئع کے مطا بق متحدہ مجلس عمل کی سٹئیر نگ کمیٹی نے متحدہ مجلس عمل کے امیر کے لئے جمیعت علما ء اسلا م ( ف) کے سر برا ہ مو لا نا فضل الر حمان جبکہ سیکر ٹری جنرل جما عت اسلامی پا کستا ن کے امیر سینیٹر سرا ج الحق کو منتخب کیا گیا ہے ،متحدہ مجلس عمل کے امیر مو لا نا فضل الر حمان ،سیکر ٹری جنرل جما عت اسلامی پا کستا ن کے امیر سینیٹر سرا ج الحق سے مشا ورت کے بعد صو با ئی کا بینہ تشکیل دی جا ئے گی اور ملک بھر میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام پرو گرا م کا سلسلہ شروع کیا جائے گا ، اجلا س میں شریک تما م جما عتو ں کے قا ئدین نے مشترکہ طو ر پر متحدہ مجلس عمل کی دو با رہ بحا لی کے لئے پرو فیسر سا جد میر کی کا وشو ں کو سرا ہا ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…