لاہور ( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے متحدہ اپوزیشن کے احتجاجی جلسے سے خطاب میں پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا کام عوامی مفادات کا تحفظ ہے، جب پارلیمنٹ ہی ایک کرپٹ آدمی جو 3 ارب روپے کی منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی عدم ادائیگی وغیرہ میں ملوث ہے کو ایک سیاسی پارٹی
کا سربراہ بنادیتی ہے تو پھر ایسا قانون پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کا باعث بنتا ہے۔مخصوص پس منظر میں لعنت بھی ایک چھوٹا لفظ ہے، اگر کوئی اعتراض کرتا ہے تواسے چیلنج کرتا ہوں پبلک پول کرا لے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پول کرا لیں کہ لوگ ایسی پارلیمنٹ کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔دریں اثنا عمران خان نے کہا کہ ’’اپنی سیٹ بیلٹس باندھ لیں‘‘ آج شام پریس کانفرنس میں دھماکا خیز اعلان کروں گا۔