لاہور( آن لائن ) مسلم لیگ ن کی راہنما سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ مہروں کو احکامات بجا لانے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ھے،جس کو گالی دی ہو اسی کا ہاتھ پکڑنا پڑ جاتا ھے! ایسی ذلت سے سیاست چھوڑ دینا بہتر ہے !استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گئے ! الّلہ کی شان !بدھ کے روز مسلم لیگ ن
کی راہنما مریم نواز نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ لاہور کی دانشمندی کو سلام ! خالی کرسیاں گواہی دے رہی ہیں کہ عوام نے نوازشریف کی کہی بات کی تائید کردی ھے کہ سازشی عناصر2018 تک صبر کریں بلکہ 2018 کے بعد بھی صبر کریں،2018 کے الیکشن میں یہ عوام کے غضب کا ایندھن ہوجائیں گے،ساڑھے چار سال سے جاری مسترد شدہ کٹھ پتلیوں کے ناٹک کا یوم حساب قریب آن پہنچا۔ انہوں نے بعد ازاں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قومی اسمبلی میں استعفی دینے کے اعلان پر اپنے رد عمل میں کہا کہ استعفے مانگنے والوں کو استعفے دینے پڑ گئے! الّلہ کی شان !مہروں کو احکامات بجا لانے کے لیے کیا کیا کرنا پڑتا ھے،جس کو گالی دی ہو اسی کا ہاتھ پکڑنا پڑ جاتا ھے! ایسی ذلت سے سیاست چھوڑ دینا بہتر ہے۔