جمعہ‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2026 

دبئی میں پلازے بنائے پھر پوچھتے پھر رہے ہیں، مجھے کیوں نکالا، ریاض پیرزادہ اپنی ہی جماعت کی قیادت پر برس پڑے

datetime 17  جنوری‬‮  2018 |

اسلام آباد(اے این این ) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض پیرزادہ نے اپنی جماعت کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ دبئی میں پلازے بنائے پھر پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ریاض پیرزادہ اپنی جماعت مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت پر شدید برہم ہیں جس کا اظہار وہ وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں اور ایک بار پھر انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک سے علاج کرانے اور بچوں کو پڑھانے والے ملک کے

وفادار نہیں۔ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ اپنے دامن کو داغ سے بچایا اور بڑوں کے پیٹ میں درد بھی ہو تو باہر بھاگ جاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ ہمیں کہا جاتا ہے کہ حکومت میں بیٹھ کر تنقید کرتے ہیں، تنقید کیوں نہ کریں ہمیں ملا ہی کیا ہے، میرے ساتھ سیاست میں آنے والے آج ارب پتی بن گئے اور میں آج بھی بینک کا مقروض ہوں’۔ریاض پیرزادہ کا مزید کہنا تھا کہ سائنسدانوں کی تحقیق کسانوں تک نہیں پہنچ سکی اور ہماری فصلیں تک نہیں بکتیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ونڈر بوائے


یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…